Kanz e Aza

کیا کرے عباس

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

رسن میں ہاتھ بندھے ہیں بہن ہے بے پردہ

سناں سے سر نہ گراے تو کیا کرے عباس

ہاے عباس ہاے ہاے عباس ہاے ہاے عباس


پدر کی لاش سے اسکو چھڑایا جاتا ہے

ستم ہے ناقے پہ تنہا بٹھایا جاتا ہے

رسن میں بالی سکینہ کا بند رہا ہے گلا

سناں سے سر نہ گراے تو کیا کرے عباس

ہاے عباس ہاے ہاے عباس۔۔۔

رسن میں ہاتھ بندھے ہیں۔۔۔


وہ کس طرح سے تسلی دے آکے مادر کو

کیا ہے دشت میں دو بار ذبح اصغر کو

لحد سے آ گیا نیزے پہ جسم اصغر کا

سناں سے سر نہ گراے تو کیا کرے عباس

ہاے عباس ہاے ہاے عباس۔۔۔

رسن میں ہاتھ بندھے ہیں۔۔۔


چھپا کے بالوں سے منہ شرمسار ہوتی ہے

وہ پشت ناقہ پہ اب خود سوار ہوتی ہے

یہ کیسا وقت ہے زہرا کی بیٹیوں پہ پڑا

سناں سے سر نہ گراے تو کیا کرے عباس

ہاے عباس ہاے ہاے عباس۔۔۔

رسن میں ہاتھ بندھے ہیں۔۔۔


دھیان لاشہء شبیر سے ہٹانا تھا

دوبارہ سید سجاد کو بچانا تھا

گری ہے ناقے سے مقتل میں ثانیء زہرا

سناں سے سر نہ گراے تو کیا کرے عباس

ہاے عباس ہاے ہاے عباس۔۔۔

رسن میں ہاتھ بندھے ہیں۔۔۔


کہیں پہ قاسم و اکبر کہیں پہ عون کا سر

کہیں ہے لال رقیہ کے اور کہیں اصغر

وہ بچے نیزوں پہ ہے گود میں جنہیں پالا

سناں سے سر نہ گراے تو کیا کرے عباس

ہاے عباس ہاے ہاے عباس۔۔۔

رسن میں ہاتھ بندھے ہیں۔۔۔


ہے نیل چہرے پہ اتنے طمانچے مارے ہیں

لعیں نے کھینچ کے کانوں سے در اتارے ہیں

کہ دونوں کانوں سے معصوم کے لہو بہتا

سناں سے سر نہ گراے تو کیا کرے عباس

ہاے عباس ہاے ہاے عباس۔۔۔

رسن میں ہاتھ بندھے ہیں۔۔۔


سر اسکا کیسے سناں پر کوئی اٹھا کے چلے

جو شہ کے سامنے نظریں سدا جھکا کے چلے

تقاضہ میر تکلم ہے اسکی غیرت کا

سناں سے سر نہ گراے تو کیا کرے عباس

ہاے عباس ہاے ہاے عباس۔۔۔

رسن میں ہاتھ بندھے ہیں۔۔۔