Kanz e Aza

ہاے تنہا سکینہ

A noha written by Mir Takallum (2026). Lyrics in Urdu.

ہاے سکینہ ہاے سکینہ


قید خانے یہی اب بھی آتی ہے صدا

ہاے تنہا ہے سکینہ کتنی تنہا ہے سکینہ


کون آے گا بھلا اب جلانے کو دیا

ہاے تنہا ہے سکینہ کتنی تنہا ہے سکینہ


پیاس معصوم سکینہ کی بجھا دو جا کر

نوحہ عمو کا بھتیجی کو سنا دو جا کر

ہو کہاں اہل عزا شام کا وقت ہوا

ہاے تنہا ہے سکینہ۔۔۔


جا چکے اہل حرم اس کو رہائی نہ ملی

قبر میں جا کے بھی بچی ہے ابھی تک قیدی

اس کا ننھا سا گلا ریسماں سے ہے بندھا

ہاے تنہا ہے سکینہ۔۔۔


جب تلک زندہ تھی فضہ یہ کیا کرتی تھی

جب روشن اسی تربت پہ دیا کرتی تھی

آی جب اس کو قضاء دل فضہ نے کہا

ہاے تنہا ہے سکینہ۔۔۔


دشت میں چھوٹ گےء سارے سہارے اس کے

سارے پیارے ہوے اللہ کو پیارے اس کے

آے بابا نہ چچا ساتھ کوئی نہ رہا

ہاے تنہا ہے سکینہ۔۔۔


ماں مدینے میں بہت دور تڑپ جاتی تھی

شام کے وقت بہت شام کی یاد آتی تھی

جب دیا گھر میں جلا ماں نے لو صغرا سے کہا

ہاے تنہا ہے سکینہ۔۔۔


اپنے قیام کو زرا جلد بلا لو مولا

اب سکینہ کو اندھیروں سے بچا لو مولا

روز یہ کربوبلا جا کے کہتی ہے ہوا

ہاے تنہا ہے سکینہ۔۔۔


آج بے چین ہر ایک اہل نظر ہوتا ہے

شام کے سنتے ہے حالات تو دل روتا ہے

نہ وہ مجلس نہ بکا پھر ہے خاموش فضا

ہاے تنہا ہے سکینہ۔۔۔


شادماں ہے یہ دعا پھر سے ہو ماتم برپا

پھر سکینہ کو تکلم دے چچا کا پرسہ

پھر بچھے فرش عزا دل تڑپتا ہے میرا

ہاے تنہا ہے سکینہ۔۔۔