ہاے سکینہ شہزادی سکینہ
دارین کا سلطان تیرا بابا ہے سکینہ
شہزادی سکینہ
عباس سا غازی تیرا سقہ ہے سکینہ
شہزادی سکینہ شہزادی سکینہ
عباس تو دریا سے پلٹ کر نہیں آے
ہاں خون میں ڈوبا الم آیا ہے سکینہ
شہزادی سکینہ میری شہزادی سکینہ
دارین کا سلطان۔۔۔
بیٹی سے کہا فاطمہ زہرا کے پسر نے
تا عمر تجھے خاک پہ سونا ہے سکینہ
شہزادی سکینہ میری شہزادی سکینہ
دارین کا سلطان۔۔۔
بابا کو تیرے لا کے کفن دے وہ کہاں سے
زینب کی نگاہوں میں اندھیرا ہے سکینہ
شہزادی سکینہ میری شہزادی سکینہ
دارین کا سلطان۔۔۔
ہے طوق گراں عابد مضطر کے گلے میں
ہونٹوں پہ مگر شکر خدا کا ہے سکینہ
شہزادی سکینہ میری شہزادی سکینہ
دارین کا سلطان۔۔۔
شبیر کے مقصد کے لئے چھوٹے سے سن میں
غازی کہیں زینب کہیں زہرا ہے سکینہ
شہزادی سکینہ میری شہزادی سکینہ
دارین کا سلطان۔۔۔
پرسہ تجھے اس طرح دیا اہلِ ستم نے
اب تک تیرے رخساروں پہ لکھا ہے سکینہ
شہزادی سکینہ میری شہزادی سکینہ
دارین کا سلطان۔۔۔
کوثر ہے تیری تشنہ دہانی کے تصدق
شرمندہ تیری پیاس سے دریا ہے سکینہ
شہزادی سکینہ میری شہزادی سکینہ
دارین کا سلطان۔۔۔
روضے پہ تیرے آ کے پڑھے نوحہ یہ پر غم
بس دل میں نجف کی یہ تمنا ہے سکینہ
شہزادی سکینہ میری شہزادی سکینہ
دارین کا سلطان۔۔۔