Kanz e Aza

ہاے سکینہ

A noha written by Anees. Lyrics in Urdu.

مارا گیا دریا پہ جو شیداےء سکینہ

شہ رگ سے صدا آتی رہی ہاے سکینہ


شہ سے کہا عباس نے ڈر ہے مجھے آقا

دریا پہ کہیں روتی نہ آجائے سکینہ

ہاے سکینہ, ہاے سکینہ


لاشے سے صدا آتی تھی ہم بھی نہ پیینگے

جب تک تمہیں پانی نہیں مل جائے سکینہ

ہاے سکینہ, ہاے سکینہ


کس طرح سے دکھلاؤں تمہیں شکل دوبارہ

جب پانی ہی مشکیزے سے بہہ جائے سکینہ

ہاے سکینہ, ہاے سکینہ


مجبور ہے بازو ہی نہیں تم ہی بتاؤ

کس طرح سے عمو تمہیں بہلاےء سکینہ

ہاے سکینہ, ہاے سکینہ


زینب نے کہا زیر علم پیٹ کے سر کو

ماتم کرو مارا گیا سقاےء سکینہ

ہاے سکینہ, ہاے سکینہ


آجایےء یوں زوجہء عباس پکاری

والی کہیں فرقت میں نہ مر جائے سکینہ

ہاے سکینہ, ہاے سکینہ


سب چاہنے والے تو انیس ہو گےء مقصود

رخسار کے نیل اب کسے دکھلاےء سکینہ

ہاے سکینہ, ہاے سکینہ