Kanz e Aza

ہاے عباس

A noha written by Anees Pehersari. Lyrics in Urdu.

ومن تہرل لی یا علی قدمنا

ہاے عباس ہاے عباس


آپ کے بعد نہ ہم راتوں کو سوےء بھیا

کم ہویء آنکھوں کی بینائی جو روےء بھیا

...ومن تہرل

...ہاے عباس


کتنا عباس تھا رعب و جلال اعدا پر

راتوں کو سو نہیں سکتا تھا یزیدی لشکر

...ومن تہرل

...ہاے عباس


چین سے سوتے تھے جو لوگ وہ ہیں اب بیدار

ختم سب ہوگےء انصار و عزیز اور غم خوار

...ومن تہرل

...ہاے عباس


کوئی سیدانی نہیں سوتی تھی ایسا تھا حراس

ہوتا تھا ظلم جو بچوں پر تو کہتے عباس

...ومن تہرل

...ہاے عباس


تم تو دریا پہ پڑے سوتے ہو اے شیر جری

رات دن رہتے ہیں یہاں نالہ و شیون میں سبھی

...ومن تہرل

...ہاے عباس


پھر نہ سویء کبھی سیدانیاں غم کی ماری

ہاے مقتل میں ہوئی اس طرح شب بیداری

...ومن تہرل

...ہاے عباس


مر گیء قید میں رو رو کے سکینہ پر غم

کرتی رہتی تھی شب و روز بکا اور ماتم

...ومن تہرل

...ہاے عباس


پڑ گئی جبکہ مدینے پہ انیس انکی نظر

مرثیہ پڑتی تھیں کلثوم یہی رو رو کر

...ومن تہرل

...ہاے عباس