حسب نسب میں ہوں لاثانی
مشک و علم ہے میری نشانی
ہے میرے شانوں میں بھی قوت یزدانی
اگر کروں دریا کو اشارہ
خیموں میں آ جائے وہ سارا
میرے اشاروں پر چلتا ہے دریا کا پانی
لو جان لو مجھکو پہچان لو مجھکو
ہاں میں عباس ہوں عباس
ایھا الناس ایھا الناس
ہاں میں عباس ہوں
ہاں میں عباس
سن لو تعارف میرا
میں بیٹا ہوں حیدر کا
سقاے سکینہ مجھکو
کہتی ہے یہ ساری دنیا
میں بازوے سرور ہوں
غیرت کا سمندر ہوں
خود ذات میں لشکر ہوں
ایھا الناس ایھا الناس
ہاں میں عباس ہوں۔۔۔
جب غیض میں وار کروں گا
ایسی یلگار کروں گا
اک لاش کے دو دو ٹکڑے
پھر دو کے چار کروں گا
مہلت ہے سنبھل جاؤ
کثرت پہ نہ اتراو
مت شیر سے ٹکراؤ
سالار ہوں جرار ہوں جی دار ہوں میں
ہاں میں عباس ہوں عباس
میں نے جو خط کھینچ دیا ہے پار کروں تو جانوں
مجھ سے آ کر آنکھ ملاؤ پھر میں تم کو مانوں
سبق وہی صفین کا تم کو پھر سے یاد دلاؤں
پلٹ کے دھرتی الٹ کے دریا تم کو غیض دکھاؤں
یہ تیغ یہ خنجر کیا ہے
بس دیکھ لو تیور کیا ہے
پیروں سے مسل دوں دھرتی
نو لاکھ کا لشکر کیا ہے
سر تن سے اڑا دوں گا
مٹی میں ملا دوں گا
ایک حشر مچا دوں گا
ایھا الناس ایھا الناس
ہاں میں عباس ہوں۔۔۔
میں چھین کے تم سے دریا
بھر لوں گا ابھی مشکیزہ
تم دیکھتے رہ جاؤ گے
نہ روک سکو گے رستہ
جو کہہ دوں وہ کرتا ہوں
کب موت سے میں ڈرتا ہوں
ہر بار یہی کہتا ہوں
ایھا الناس ایھا الناس
ہاں میں عباس ہوں۔۔۔
جب مشک چھدی پیاسوں کی
اور بہہ گیا سارا پانی
غازی نے کٹا کے بازو
تاریخ وفا کی لکھ دی
شبیر جو لاشے پر
پہنچے تو سنا آ کر
جملے تھے یہی لب پر
ہاں میں عباس ہوں۔۔۔
ایک آنکھ میں تیر لگا تھا
شبیر نے جب وہ نکالا
زانو پہ رکھا جب سر کو
غازی نے کیا یہ نوحہ
آنکھوں میں سکینہ کا
چہرہ ہے میرے آقا
اب کیسے یہ بولوں گا
ایھا الناس ایھا الناس
ہاں میں عباس ہوں۔۔۔
وہ شیر وفا کا پیکر
جب قتل ہوا دریا پر
کرتی تھی تڑپ کر زینب
یہ بین ہی میثم و مظہر
ہو جاؤں گی جب تنہا
تب خون رلاے گا
اے بھائی تیرا کہنا
ایھا الناس ایھا الناس
ہاں میں عباس ہوں۔۔۔