Kanz e Aza

ہر صدی ہے بس

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

وہ صدی بھی تھی غمِ حسین کی

یہ صدی بھی ہے غمِ حسین کی


ہر صدی ہے بس غمِ حسین کی


اس زمین و آسماں کو ہے فنا

چاند اور کہکشاں کو ہے فنا

آدمی کی داستاں کو ہے فنا

زندگی ہے بس غمِ حسین کی

ہر صدی ہے بس۔۔۔


جاگتا ہے کیوں ضمیر آدمی

یہ تو تو نے سوچا ہی نہیں کبھی

کیوں چمن میں ہے بہار زندگی

تازگی ہے بس غمِ حسین کی

ہر صدی ہے بس۔۔۔


فکر ہے تجھے اذل سے بس یہی

نہ مسجدوں میں مجلسیں کرے کوئی

خانۂ خدا لباس ماتمی

آگہی ہے بس غمِ حسین کی

ہر صدی ہے بس۔۔۔


کبریا تو دین کو رسول کو

زندگی ملی ہر ایک اصول کو

ہے سلام اس لیےء بتول کو

بات کی ہے بس غمِ حسین کی

ہر صدی ہے بس۔۔۔


بھای بھای یوں تو ہے سبھی مگر

بٹ گےء ہے نفرتوں میں جان‌ کر

پھیلتا گیا بغض کا شجر

دشمنی ہے بس غمِ حسین کی

ہر صدی ہے بس۔۔۔


یہ صدا ہے دل کی مظہر عابدی

فکر کو حیات جاویدہ ملی

رات دن میرا کام ہے یہی

شاعری ہے بس غمِ حسین کی

ہر صدی ہے بس۔۔۔