پتھر ہٹا کے لاش سے زینب نے دی صدا
کیا تم میرے حسین ہو
کیسے پڑے ہیں جسم کے ٹکڑے جدا جدا
کیا تم میرے حسین ہو
ہاے ہاے میرے غریب کا کیا حال کر دیا
گھوڑوں سے لاشہ دشت میں پامال کر دیا
پہچانو کس طرح سے بدن سے ہے سر جدا
کیا تم میرے حسین ہو
پتھر ہٹا کے لاش سے۔۔۔
پہچان لونگی میں تمہیں آواز مجھکو دو
دم توڑتے جو دیکھا ہے کڑیل جوان کو
آنکھوں میں اب بہن کی اجالا نہیں رہا
کیا تم میرے حسین ہو
پتھر ہٹا کے لاش سے۔۔۔
پہچان نہ تمہارے لیۓ بھی کٹھن ہوا
دیکھا ہے پہلی بار جو زینب کو بے ردا
آتی ہے شرم جلد بتادو مجھے زرا
کیا تم میرے حسین ہو
پتھر ہٹا کے لاش سے۔۔۔
کرتا رہا ہے ذبح کوشش کہاں کہاں
خنجر کے ہے کٹی ہوی گردن پہ بھی نشاں
کاٹا ہے کس طرح سے ستمگار نے گلا
کیا تم میرے حسین ہو
پتھر ہٹا کے لاش سے۔۔۔
کیا لے گےء ہیں لوٹ کے سب کچھ یہ اشقیاء
تن پر بچا ہے ماں کا یہ کرتہ سلا ہوا
نکلے تھے جب قیام سے یہ حال تو نہ تھا
کیا تم میرے حسین ہو
پتھر ہٹا کے لاش سے۔۔۔
آہستہ سے جواب دو ہے ساتھ اسکی ماں
کیا اب تمہارے پاس ہے معصوم بے زباں
ننھا سا لاشہ کس کا یہ سینے پہ ہے رکھا
کیا تم میرے حسین ہو
پتھر ہٹا کے لاش سے۔۔۔
دیکھو بندھی ہے ہاتھوں میں میرے بھی رسیاں
اب اور لو بہن کی نہ غربت کا امتحاں
کچھ تو جواب دو مجھے صغرا کا واسطہ
کیا تم میرے حسین ہو
پتھر ہٹا کے لاش سے۔۔۔
وہ بھی تمہاری طرح سے زخمی نہ ہو کہیں
دل کو میرے یہ لگتا ہے موجود ہے یہی
آتی ہے ماں کے رونے کی نزدیک سے صدا
کیا تم میرے حسین ہو
پتھر ہٹا کے لاش سے۔۔۔
زینب پکاری میر تکلم بصد ملال
کیا مرتے وقت بھی میرے پردے کا تھا خیال
ہے مٹھیوں میں کس لیےء یہ خاک کربلا
کیا تم میرے حسین ہو
پتھر ہٹا کے لاش سے۔۔۔