زندان کی تاریکیوں میں
اپنے سینے سے لگائے ہوئے
شبیر کا سر سکینہ کہتی تھی
بابا بابا سنو میرا سفر
ارے سب کے تھی شانے بندھے
میرا بندھا تھا گلا
میں پنجوں پہ چلتی رہی بابا
آپ سے کیسے کہوں کیسے کٹا یہ سفر
آل پیمبر چلی روتے ہوئے ننگے سر
آپ چلے نیزے پر کانٹوں پہ بھای چلا
میں پنجوں پہ چلتی۔۔۔
میرے پھپھی راہ میں آشک بہاتی رہی
ظلم رلاتے رہے دھوپ جلاتی رہی
زخم میرے پاؤں کا دھوپ سے جلتا رہا
میں پنجوں پہ چلتی۔۔۔
ماضی کے کچھ واقعہ یاد جو آے مجھے
سینے پہ کیسے مجھے آپ سلاتے رہے
یادوں میں یوں کھو گیء بھول گیء ہر جفا
میں پنجوں پہ چلتی۔۔۔
صبر کا دامن میرے ہاتھ سے چھوٹا نہیں
نیزے سے کیا آپ نے بابا یہ دیکھا نہیں
کھنچتی رہی ریسماں چلتا رہا قافلہ
میں پنجوں پہ چلتی۔۔۔
آنکھ برسنے لگی قلب ہوا نوحہ گر
آیا نظر جب مجھے نیزے پہ اصغر کا سر
روتی رہی میں اسے وہ جھے روتا رہا
میں پنجوں پہ چلتی۔۔۔
تم کو کفن دے دیا ریت کے طوفان نے
بالوں سے پردہ کیا میری پھپھی جان نے
اور میرے درد کا کوئی مداوا نہ تھا
میں پنجوں پہ چلتی۔۔۔
راہ میں عمو کو جب دیکھا تو میں نے کہا
کھول دو میری رسن گود میں لے لو چچا
دیکھ کے روتے رہے میری اسیری چچا
میں پنجوں پہ چلتی۔۔۔
چین میسر مجھے آیا نہیں ایک پل
زخمی گلا ہو گیا اور میرے پاؤں شل
رات سفر میں کٹی دن بھی سفر میں کٹا
میں پنجوں پہ چلتی۔۔۔
بابا مدینے کے وہ دن بھی مجھے یاد ہیں
سبز عمارتی میں جب بیٹھ کے جاتی تھی میں
آج زرا دیکھیےء کیسے سفر طےء کیا
میں پنجوں پہ چلتی۔۔۔
ایک رسن میں بندھے چھوٹے بڑوں کے گلے
لاشوں پہ روتے ہوئے کربوبلا سے چلے
حال میرا دیکھ کے رونے لگی کربلا
میں پنجوں پہ چلتی۔۔۔
مظہر و عرفان تم نوحہ پڑھو اس طرح
شام کے زندان میں بی بی میری جس طرح
دیکھ کے بابا کا سر کرتی تھی آہ و بکا
میں پنجوں پہ چلتی۔۔۔