واویلا واویلا
مسجد میں نمازی مارا گیا واویلا
حسنین کا بابا قتل ہوا واویلا
یہ کیسا عجب ہے ظلم ہوا
احمد کے وصی کو قتل کیا
ہے خون میں ڈوبی ساری قبا
مسجد میں نمازی۔۔۔
کلثوم اور زینب روتی ہے
بابا سے لپٹ کر کہتی ہے
آنکھیں تو زرا کھولو بابا
مسجد میں نمازی۔۔۔
بچوں سے جدا ہوتے ہیں علی
زہرا نے لحد اپنی چھوڑی
ہے بنت پیمبر کا نوحہ
مسجد میں نمازی۔۔۔
بے حال ہے جاں کھوتے ہیں حسین
یہ کہہ کے بہت روتے ہیں حسین
امداد کرو اماں زہرا
مسجد میں نمازی۔۔۔
غازی کی عجب ہی حالت ہے
چہرے پہ عجب سی غربت ہے
صدمہ ہے بہت دل پر گہرا
مسجد میں نمازی۔۔۔
تابوت علی جب گھر سے چلا
بیٹی کا کلیجہ پھٹنے لگا
غش کھا کے گری زینب دکھیا
مسجد میں نمازی۔۔۔
کوفے میں قیامت برپا تھی
حور جن و بشر روتے تھے سبھی
سر پیٹ کے کہتی تھی زہرا
مسجد میں نمازی۔۔۔