Kanz e Aza

واویلا واویلا

A noha (2026). Lyrics in Urdu.

حسین حسین شہید کربلا حسین


یہ رن میں کہتی تھی زہرا حسین واویلا واویلا

شہید تو ہوا پیاسا حسین واویلا واویلا


میرے حسین میرے تین روز کے پیاسے

پڑے ہو خاک پہ تنہا حسین واویلا واویلا

یہ رن میں کہتی تھی۔۔۔


تمہاری پیاس پہ کھایا نہ رحم ظالم نے

دیا نہ پانی کا خطرہ حسین واویلا واویلا

یہ رن میں کہتی تھی۔۔۔


دیا نہ گور و کفن تم کو قوم بے دین نے

پڑا ہے دھوپ میں لاشہ حسین واویلا واویلا

یہ رن میں کہتی تھی۔۔۔


سکینہ باپ کے لاشے کو ڈھونڈنے نکلی

تو رو کے کہتا تھا صحرا حسین واویلا واویلا

یہ رن میں کہتی تھی۔۔۔


علی کی بیٹیاں کرتی تھی بین مقتل میں

مٹا ہے گلشن زہرا حسین واویلا واویلا

یہ رن میں کہتی تھی۔۔۔


زمین گرم پہ پامال جب ہوے لاشے

فرات کرتی تھی نوحہ حسین واویلا واویلا

یہ رن میں کہتی تھی۔۔۔


بہن کے سامنے جلتی زمین پر تیرا

گلا لعینوں نے کاٹا حسین واویلا واویلا

یہ رن میں کہتی تھی۔۔۔


کسی کے سینے میں برچھی کسی کے حلق پہ تیر

کسی کا ٹکڑے ہے لاشہ حسین واویلا واویلا

یہ رن میں کہتی تھی۔۔۔