Kanz e Aza

نیزے پہ یوں

A noha written by Dilshad Zaidi (2026). Lyrics in Urdu.

شبیر نے حق سے الفت کا

نیزے پہ یوں اظہار کیا


سر کٹ بھی گیا لیکن پھر بھی

ہر بیعت کا انکار کیا


فرمان خدا کو چھوڑ دیا

احکام شریعت بھول گےء

آخر وہ مسلماں کیسے تھے

سرور پہ جنہوں نے وار کیا

نیزے پہ یوں۔۔۔


مظلوم کی سوکھی گردن پر

چلتا رہا خنجر ہاے غضب

نانا کی ظالم امت نے

زہرا کا جگر خوں بار کیا

نیزے پہ یوں۔۔۔


کچھ فاصلے پر تھی بہن‌ کھڑی

چلتی تھی گلے پہ کند چھری

سر کاٹ کے شمر ظالم نے

دکھیا کے دل پر وار کیا

نیزے پہ یوں۔۔۔


جھولے میں تڑپتے ہیں اصغر

اور خشک زباں ہے ہونٹوں پر

سوکھی ہوئی گردن پر رن میں

ظالم نے یہ کیسا وار کیا

نیزے پہ یوں۔۔۔


ایک ہوک سی دل میں اٹھتی ہے

دل خون کے آنسوں روتا ہے

اولاد نبی پر امت نے

وہ ظلم سر بازار کیا

نیزے پہ یوں۔۔۔


شبیر خط صغرا کو لیےء

تکتے ہیں لاشہء اکبر کو

جاری ہوے آنسوں آنکھوں سے

تحریر کا جب دیدار کیا

نیزے پہ یوں۔۔۔


کچھ دوری پہ تھی غم خوار کھڑی

اور خشک گلے پہ کند چھری

اللہ اللہ اس منزل کو

کیسے زینب نے پار کیا

نیزے پہ یوں۔۔۔


کربل کے سلگھتے صحرا میں

شبیر پہ جاں دینے کے لئے

اپنے ہاتھوں سے بچوں کو

ہر ایک ماں نے تیار کیا

نیزے پہ یوں۔۔۔


غم خوار کی ماتم داری میں

مظلوم کا پرسہ دیتے ہوئے

دلشاد نے سننے والوں کو

ماتم کے لئے تیار کیا

نیزے پہ یوں۔۔۔