Kanz e Aza

فاتح کرب وبلا

A noha written by Qaiser Kaleem. Lyrics in Urdu.

فاتح کرب وبلا اے سبطِ پیعمبر حسین

توں بِنائے لا اِلہ اے سبطِ پیعمبر حسین


توں وِقارِ ہاشمی ہے دین کے سرور حسین

دینِ حق کے واسطے تُوں آہنی پیکر حسین

راہِ حق میں کر دیا قربان اپنا گھرحسین

فاتح کرب وبلا۔۔۔


کربلا کا معرکہ وہ کارنامہ ہے تیرا

بچا بچا عالمِ اسلام کا تُجھ پر فدا

تیرے غم میں رو رہے ہیں آج تک اہلِ اعزا

فاتح کرب وبلا۔۔۔


ْقوتِ بازوئے حیدر فاطمہ کے نورِعین

نازشِ کون و مکاں تُوں ہے امامِ مشرقین

عالمِ اسلام پر احسان ہے تیرا حسین

فاتح کرب وبلا۔۔۔


ملتِ حقا کا بیڑا غرق ہو جاتا مگر

قوتِ باطل کے آگے ہو گیا سینہ سپر

مرضیِ خالق پہ تُوں نے دے دیا سجدے میں سر

فاتح کرب وبلا۔۔۔


تیرے دم سے حشر تک قائم ہے دینِ مصطفیٰ

تیری قربانی سے ہے دینِ محمد کی بقا

انبیائ حیرت زدہ ہیں تجھ پہ نازاں ہے خدا

فاتح کرب وبلا ۔۔۔۔۔


جب گرے گھوڑے سے اکبر کھا کے سینے پر سِناں

پانے واحد میں ہوا اک خون کا دریا رواں

گرم ریتی پر تڑپ کر مر گیا کڑیل جواں

فاتح کرب وبلا۔۔۔


قاسمِ نوشاہ کا پامال لاشہ ہو گیا

اُمِ فروا کا کلیجہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا

زندگی بھر کے لیے کبریٰ کو رند سالہ ملا

فاتح کرب وبلا۔۔۔


تیر کھا کر باپ کے ہاتھوں پہ تڑپا شیر خوار

ہائے اس صدمے سے ماں کا ہو گیا سینہ فگار

اس انوکھے ظلم پر انسانیت ہے سوگوار

فاتح کرب وبلا۔۔۔


چل بسے دُنیا سے عباسِ علمدارِ حسین

اور بہتر اے کلیم اصحاب و انصارِ حسین

سُرخ روحِ دو جہاں میں آج سرکارِ حسین

فاتح کرب وبلا۔۔۔