فاطمہ کا تھا یہ نوحہ میرے مظلوم حسین
مجھکو آواز دو بیٹا میرے مظلوم حسین
ماں نے پالا تھا تجھے پیس کے چکی بیٹا
تیرا روندا گیا لاشہ میرے مظلوم حسین
فاطمہ کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
سونے جنگل میں پڑی ہے تیری میت پیارے
کوئی پرسہ نہیں تیرا میرے مظلوم حسین
فاطمہ کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
بیوہ بانو سے سنبھلتی نہیں ننھی بچی
یاد کرتی ہے سکینہ میرے مظلوم حسین
فاطمہ کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
دیکھوں کن آنکھوں سے لاشہ تیرا پرزے پرزے
ٹکڑے ہوتا ہے کلیجہ میرے مظلوم حسین
فاطمہ کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
یہ نہ سمجھے کہ میرا دودھ بھی شامل اس میں
تیرا خوں رن میں بہایا میرے مظلوم حسین
فاطمہ کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
کون میت پہ تیرے بیٹھ کے بیٹا رویے
قید میں ہے تیرا کنبہ میرے مظلوم حسین
فاطمہ کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
زخم ہے جسم کے گہرے نہ اذیت ہو کہیں
تجھکو لپٹاوں میں کیسے میرے مظلوم حسین
فاطمہ کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
تیغ تھی ہاتھ میں یا خنجر تھا قاتل کے
سر تیرا کاہے سے کاٹا میرے مظلوم حسین
فاطمہ کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
کرکے بے بس تجھے کیوں قتل کیا قاتل نے
تو نے کیا جرم کیا تھا میرے مظلوم حسین
فاطمہ کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
خشک حلقوم کو بے آب چھری سے کاٹا
نہ دیا پانی کا خطرہ میرے مظلوم حسین
فاطمہ کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
رنج میں دیکھو نہ سرور سے کچھ ہو جاے
دل ہے انسان کا بیٹا میرے مظلوم حسین
فاطمہ کا تھا یہ نوحہ۔۔۔