Kanz e Aza

قافلہ اک میں لایا

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

اے زینب میری بہنا

قافلہ اک میں لایا تھا

قافلہ اک لے جا زینب

راستہ مشکل ہے تو کیا

نادِ علی دوہرا زینب

قافلہ اک میں لایا تھا۔۔۔


میری دُعا ہے ساتھ تیرے

غم نہ کر جو ہاتھ بندھے

ساتھ میرا تھا کربل تک

جانا ہے اب شام تجھے

ایک وظیفہ ہو تیرا

نادِ علی دوہرا زینب

قافلہ اک میں لایا تھا۔۔۔


لے کے علم تُو غازی کا

آج سے خود غازی بن جا

تُو بھی علی کی بیٹی ہے

صدموں سے گھبرانہ کیا

رُک نہ سکے پیغام میرا

نادِ علی دوہرا زینب

قافلہ اک میں لایا تھا۔۔۔


آنسو پوچھ لے دامن سے

آج گزر جا مقتل سے

میری بہن ہے تُو زینب

صبر کی منزل طے کر لے

لاکھ مخالف ہو یہ ہوا

نادِ علی دوہرا زینب

قافلہ اک میں لایا تھا۔۔۔


بالی سکینہ جب روئے

میرے بِنا جب نہ سوئے

اُس کو تسلّی تم دینا

پہنچے گا آرام مجھے

سُن لے میرے دل کی یہ صدا

نادِ علی دوہرا زینب

قافلہ اک میں لایا تھا۔۔۔


نوحہ جو ریحان لکھا

سرور کے لہجے میں ڈھلا

کربوبلا سے آئی صدا

کہتے ہیں یہ شاہِ ہدا

غم نہ کر میری بہنا

نادِ علی دوہرا زینب

قافلہ اک میں لایا تھا۔۔۔