Kanz e Aza

فریادِ زینب

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

سامنے بہن کی آنکھوں کے

گردن پہ خنجر چلایا

ایک مظلوم پیاسے پر

ظالم کو ترس نہ آیا


ہاں میرا اجڑ گیا گھر بار

ہاں میں تنہا ماتم دار

ہاے میں اجڑ گیء نانا

ہاے میں اجڑ گیء


چلی دل پہ میرے تلوار

اب موت کے ہیں آثار

ہاے میں اجڑ گیء نانا۔۔۔


نانا تیری امت نے میرے

جینے کے سہارے چھین لیےء

اس کربوبلا کے جنگل میں

آنکھوں کے ستارے چھین لیےء

میں بیکس میں لاچار

سب کنبے کی غم خوار

ہاے میں اجڑ گیء نانا۔۔۔


دریا کے کنارے جلتا ہوا

گھر آج تلک دیکھا کس نے

قرآن سر نیزہ نانا

پڑھتا ہوا سر دیکھا کس نے

کیا بیعت سے انکار

بھای پہ چلی تلوار

ہاے میں اجڑ گیء نانا۔۔۔


وہ شام غریباں کا منظر

بیمار کا شعلوں میں بستر

وہ بہتا ہوا کانوں سے لہو

وہ نیل سکینہ کے رخ پر

کانوں سے لہو کی دھار

جب زخمی تھے رخسار

ہاے میں اجڑ گیء نانا۔۔۔


اک شیر ترای میں سویا

جو آس تھا پیاسے بچوں کی

جو مشک بچانے کی خاطر

قربانی دے گیا ہاتھوں کی

پردے کا ذمہ دار

مارا گیا آخر کار

ہاے میں اجڑ گیء نانا۔۔۔


وہ ظلم بھی دیکھے ہیں میں نے

جو دن کو رات بنا دیتے

میں رو نہ سکی آنسوں میرے

پانی میں آگ لگا دیتے

بھای کا تھا یہ اسرار

بس صبر میری غم خوار

ہاے میں اجڑ گیء نانا۔۔۔


شانوں پہ نشاں ہیں رسی کے

سوغات سفر یہ لای ہوں

ہے دل میں داغ بہتر کے

اے نانا میں دکھ پای ہوں

تھی تنگ کی وہ بوچھار

روتا تھا علمبردار

ہاے میں اجڑ گیء نانا۔۔۔


وہ ابنِ حسن پامال بدن

دولہا جو بنا اک شب کے لئے

مقتل کی زمیں پر اس کا بدن

گھوڑوں نے کیا ٹکڑے ٹکڑے

سینے پہ زخم ہزار

اک سر کے ٹکڑے چار

ہاے میں اجڑ گیء نانا۔۔۔


زینب کی صدا ہر مجلس میں

نوحوں کی زبانی آتی ہے

بی بی کی صدا دہراتا ہے

جسے نوحہ خوانی آتی ہے

ریحان میرے اشعار

دل زینب کے ہے پکار

ہاے میں اجڑ گیء نانا۔۔۔