Kanz e Aza

آ کے مقتل میں

A noha written by Qaiser Kaleem. Lyrics in Urdu.

آ کے مقتل میں صف ماتم بچھاؤ فاطمہ


دشمنوں میں گھر گیا ہے آپ کا پیارا حسین

جاں بلب ہے کربلا میں بیکس و تنہا حسین

تشنہ لب بیٹے کو سینے سے لگا لو فاطمہ

آ کے مقتل میں۔۔۔


اب نہ قاسم ہے نہ اکبر ہے نہ عباس جری

خنجر ظلم و ستم ہے گردن سبط نبی

عصر کا ہنگام ہے بالیں پہ آؤ فاطمہ

آ کے مقتل میں۔۔۔


گرم ریتی پر تڑپتا ہے نبی کا لاڈلا

گونجتی ہے کربلا میں وا حسینا کی صدا

بے ردا مقتل میں زینب ہے سنبھالو فاطمہ

آ کے مقتل میں۔۔۔


کیا مصیبت کی گھڑی ہے کیا قیامت کا سماں

آے ہیں کربوبلا میں سرور و کون و مکاں

غم کی یہ روداد بابا و سناؤ فاطمہ

آ کے مقتل میں۔۔۔


اللّٰہ اللہ ابن حیدر بے خطا مارا گیا

رہ گیء زینب تڑپ کر اور گلا کاٹا گیا

بھای کا پرسہ بہن کو دینے آؤ فاطمہ

آ کے مقتل میں۔۔۔


رو رہی پیٹ کے سر غم کی ماری بی بیاں

باپ کے غم میں سکینہ لے رہی ہے ہچکیاں

آ کے سینے سے سکینہ کو لگا لو فاطمہ

آ کے مقتل میں۔۔۔


عرش والے رو رہے ہیں رو رہا ہے آسماں

رنج و غم سے کانپتا ہے ایک مریض ناتواں

عابد مضطر کو پرسہ دینے آؤ فاطمہ

آ کے مقتل میں۔۔۔


اے تکلم اہلِ ستم اب گھر جلانے آے ہیں

اہلبیت مصطفیٰ پر ظلم ڈھانے آے ہیں

بی بیوں کو اس مصیبت سے بچاؤ فاطمہ

آ کے مقتل میں۔۔۔