یہ ماتم سدا رہے اور اس سے سوا رہے
یہ فرشِ اعزا ئِ سبطِ نبی تا محشر بچھا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
کتنی ہی اُٹھے ظُلمت کی گھٹا
ہو کتنی ہی تاریک فضا
بجھنے نہیں پائے شمع اعزا
کتنے ہی اُٹھیں طوفان مگر روشن یہ دیا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
اک نسل ہٹے اک نسل بڑھے
اک شمع بُجھے اک شمع جلے
شبیر کا ماتم ہوتا رہے
نسلن بعدِ نسلن یونہی جاری سلسلہ رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
کٹتے رہیں سر لُٹتے رہیں گھر
ڈھاتی رہے دُنیا ظُلم مگر
چھوٹے نہ کبھی شبیر کا در
شبیر کے غم سے عالم کا ہر گوشہ سجا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
یہ ظُلم و ستم یہ جور و جفا
کیا روکیں گے رستہ تیرا
بڑھ اور دو عالم پر چھا جا
تا عرش زمیں پر چھائی ہوئی ماتم کی گھٹا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
غم خوار شاہِ ابرار ہیں ہم
باطل کے لیئے تلوار ہیں ہم
تاریخ کا وہ کردار ہیں ہم
مر سکتے ہیں مِٹ سکتے نہیں ذہنوں میں ذرا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
ہم پلتے رہے طوفانوں میں
بہتے رہے خوں کی دھاروں میں
چُنوائے گئے دیواروں میں
خود مِٹ گئے بانیئے ظُلم مگر ہم اہلِ اعزا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
خونِ دل سے ہاں اہلِ اعزا
ہر موڑ سے تا با کرب و بلا
روشن رکھو اک اک ذرا
ہر آنے والے حُر کے لیئے یہ رستہ کھلا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
کتنوں کے چہرے اُتر گئے
یہ حُکم جب آیا جس جس کے
مسجد میں ہیں کُھلتے دروازے
سب بندھ ہوں بس اک زہرا کا دروازہ کھلا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
تھک ہار کے لشکر لوٹ آیا
سر مارکہِ خیبر نہ ہوا
دی ہنس کے صدا احمد نے کہ آا
اے دستِ خُدا در خیبر کے ہیں تُجھ کو بُلا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
سوکھے ہوئے لب ھل مِن کی صدا
تاریخ بھُلا سکتی ہے بھلا
کیا عالمِ غُربت ہے با خُدا
ہے کون ستم سہہ کر اتنے راضی با رضا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔