یوں رو رہے ہیں دیکھ کے زینب کو مرتظی
شاید خیال آیا ہو بازار شام کا
زینب کے تھے یہ بین مدینے چلو حسین
کوفہ ہمارے رہنے کے قابل نہیں رہا
یوں رو رہے ہیں دیکھ کے۔۔۔
سجاد بین کرتے ہیں دادا ہیں خوش نصیب
بیٹوں نے مل کے باپ کو غسل و کفن دیا
یوں رو رہے ہیں دیکھ کے۔۔۔
پہلا یہ امتحان ہے غازی کے صبر کا
عباس چپ ہے سامنے قاتل ہے باپ کا
یوں رو رہے ہیں دیکھ کے۔۔۔
زینب نہ رو ابھی مجھے آ جاے گا سکوں
رومال لا کے باندھ دو سر پر بتول کا
یوں رو رہے ہیں دیکھ کے۔۔۔
اک بی بی چل رہی ہے جنازے کے ساتھ ساتھ
لگتا ہے قبر چھوڑ کے آی ہے فاطمہ
یوں رو رہے ہیں دیکھ کے۔۔۔
مولا کیوں خاک آپ نے ڈالی ہے زخم پہ
کیا یاد آگیء ہے مصلے پہ کربلا
یوں رو رہے ہیں دیکھ کے۔۔۔
دربار شام جاؤں گا زینب میں تیرے ساتھ
اکبر یہ کہہ کے ہو گےء خاموش مرتظی
یوں رو رہے ہیں دیکھ کے۔۔۔