Kanz e Aza

ہاے غریب الوطن

A noha written by Aijaz Rizvi. Lyrics in Urdu.

نوحہ رقیہ کا تھا ہاے غریب الوطن

دیتی ہوں کب سے صدا ہاے غریب الوطن


پیار جو شہ نے کیا بولی رقیہ چچا

بابا کو کیا ہوگیا ہاے غریب الوطن

نوحہ رقیہ کا تھا۔۔۔


سر کو جھکائے حسین کہتے تھے اے نورِ عین

دیں پہ ہوا وہ فدا ہاے غریب الوطن

نوحہ رقیہ کا تھا۔۔۔


کوفے میں پایا نہ چین ہاے سفیر حسین

کوفیوں نے کی دغا ہاے غریب الوطن

نوحہ رقیہ کا تھا۔۔۔


وہ آ کے گھر میں رکے سجدۂ حق میں جھکے

کرتے تھے بس یہ دعا ہاے غریب الوطن

نوحہ رقیہ کا تھا۔۔۔


آے نہ کوفہ امام صدقے ہو ان پر غلام

کہتا تھا یہ بے وفا ہاے غریب الوطن

نوحہ رقیہ کا تھا۔۔۔


دھوکے سے گھیرا اسے رسی سے جکڑا اسے

قیدی بنا سورمہ ہاے غریب الوطن

نوحہ رقیہ کا تھا۔۔۔


شہ کو کیا یوں سلام ہم تو ہوے اب تمام

والی تمہارا خدا ہاے غریب الوطن

نوحہ رقیہ کا تھا۔۔۔


حکم ستمگار پر کاٹا ہے مسلم کا سر

بیکفن لاشہ رہا ہاے غریب الوطن

نوحہ رقیہ کا تھا۔۔۔


پای جو شہ نے خبر کہتے تھے سر پیٹ کر

مر گیا عاشق میرا ہاے غریب الوطن

نوحہ رقیہ کا تھا۔۔۔


سنیےء عاکف و ایجاز آہ و فغان کی آواز

کہتے تھے اہلِ عزا ہاے غریب الوطن

نوحہ رقیہ کا تھا۔۔۔