Kanz e Aza

ہائے حسین

A noha written by Anwar Zahir. Lyrics in Urdu.

شور تھا عاشور کو

ہائے حسین ہائے حسین


زہرا کی فغاں ہائے حسین

عباس کے بازو ہائے حسین

اصغر کا گلا ہائے حسین

زینب کی ردا ہائے حسین


عاشور کو وقتِ عصر صدا

دیتا تھا منادی خالق کا

چھِنتی ہے سرِ زینب سے ردا

رو رو کے یہ کہتی ہے دکھیا

ہائے حسین۔۔۔


ہمشکلِ نبی فرزندِ جواں

وہ پیاس میں تر لہجہ وہ زباں

تکبیر میں وہ اندازِ بیاں

عاشور کے دن اکبر کی اذاں

ہائے حسین۔۔۔