ہاے تنہا ہے حسین ابنِ علی مقتل میں
چاند زہرا کا ہے اور خون کے بادل چھائے
دو پہر ڈھل گیء بڑھنے لگے کالے ساے
گھر گےء زینب دلگیر تیرے مانجاے
حسرت و رنج کا طوفان ہے دلِ بے کل میں
ہاے تنہا ہے۔۔۔
کہتے ہیں شاہ کے میں ظلم و ستم سہتا ہوں
کوئی غم خوار نہیں رنج و الم سہتا ہوں
وار سہتا ہوں میں تنہائی کا غم سہتا ہوں
حسرت و رنج کا طوفان ہے دلِ بے کل میں
ہاے تنہا ہے۔۔۔
میرا بازو میرا عباس دلاور بھی نہیں
دل کی ہمت میرا بیٹا علی اکبر بھی نہیں
رن میں قاسم بھی نہیں جھولے میں اصغر بھی نہیں
حسرت و رنج کا طوفان ہے دلِ بے کل میں
ہاے تنہا ہے۔۔۔
گھر تھے جتنے میرے ارمان کہ برباد ہوے
کتنے ناصر تھے میرے اب تو بس ایک یاد ہوے
اب کوئی ساتھ نہیں خلد میں آباد ہوئے
حسرت و رنج کا طوفان ہے دلِ بے کل میں
ہاے تنہا ہے۔۔۔
حوصلہ میرا بڑھانے کے وہ منظر نہ رہے
وہ محافظ میرے شیران دلاور نہ رہے
میرے انصار میرے ناصر و یاور نہ رہے
حسرت و رنج کا طوفان ہے دلِ بے کل میں
ہاے تنہا ہے۔۔۔
زندگی مجھکو ہے پیاری نہ ہے جینا مجھکو
راس اب ہو نہیں سکتا یہ قرینہ مجھکو
بار لگتا ہے یہ زخموں بھرا سینہ مجھکو
حسرت و رنج کا طوفان ہے دلِ بے کل میں
ہاے تنہا ہے۔۔۔
بعد مرنے کے میرے اور حزینہ ہوگی
بے ردا دختر سلطان مدینہ ہوگی
شمر کا ہوگا ستم میری سکینہ ہوگی
حسرت و رنج کا طوفان ہے دلِ بے کل میں
ہاے تنہا ہے۔۔۔
بے سہارا ہوے پردیس میں سب آل عبا
غش میں بھی ہے لب سجاد پہ بس آہ و بکا
کرتی ہے گریہ و زاری میری زینب دکھیا
حسرت و رنج کا طوفان ہے دلِ بے کل میں
ہاے تنہا ہے۔۔۔
پاس میرے کوی دم میں میری ماں آے گی
خود بھی فریاد کرے گی مجھے تڑپاے گی
ساتھ ہر غم سے چھڑا کر مجھے لے جاے گی
حسرت و رنج کا طوفان ہے دلِ بے کل میں
ہاے تنہا ہے۔۔۔
غم شبیر کو بس یاد کرو ہر غم میں
کوئی غم اس سے بڑا تو نہیں اس عالم میں
زندگی صرف ہو جاوید اسی ماتم میں
حسرت و رنج کا طوفان ہے دلِ بے کل میں
ہاے تنہا ہے۔۔۔