Kanz e Aza

کربلا اک بار

A noha written by Majid Raza Abidi. Lyrics in Urdu.

مثل حر قسمت جگا کر دیکھنا

کربلا اک بار جا کر دیکھنا


قبر اکبر کہہ رہی ہے دوستوں

نوجواں کی شہادت ایسی ہو

قد کو یوں حق پر مٹا کر دیکھنا

کربلا اک بار۔۔۔


بچپنے کا دوست وہ شہ کا حبیب

روضہء شہ کی ہے دربانی نصیب

اس طرح وعدہ نبھا کر دیکھنا

کربلا اک بار۔۔۔


سینۂ شہ پر ہے اصغر کا مقام

ہاے وہ مظلوم ماں کا لال فام

دل کے جھولے میں جھلا کر دیکھنا

کربلا اک بار۔۔۔


آنسوؤں کے کارواں کو ساتھ لو

قلب کے سوز نہاں کو ساتھ لو

تب دعا کو ہاتھ اٹھا کر دیکھنا

کربلا اک بار۔۔۔


کربلا تطہیر والے کا ہے گھر

کینہ و مکر و حسد کو چھوڑ کر

قد کو تم طاہر بنا کر دیکھنا

کربلا اک بار۔۔۔


ہاجیںوں سے کہتی ہے قبر نبی

چاہتے ہو تم اگر میری خوشی

اس طرح حج کو سجا کر دیکھنا

کربلا اک بار۔۔۔


دیکھیےء عباس غازی کا حرم

آج بھی باقی ہے غازی کا ہشم

وہ حرم نظریں جھکا کر دیکھنا

کربلا اک بار۔۔۔


آؤ ماجد چل کے دیکھیں وہ مقام

درد مندوں کو جو کردے شادماں

وقت کو تارہ بنا کر دیکھنا

کربلا اک بار۔۔۔