Kanz e Aza

کربلا ایک آفتاب

A noha written by Izzat Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

کربلا ایک آفتاب اور اسکی تنویریں بہت

کربلا کربلا ایک آفتاب


اک کتاب آگہی جسکی ہے تفسیریں بہت

کربلا کربلا ایک آفتاب


پنجتن کے نقش سینے میں سجا کر رکھ لےء

کتاب تقدیر نے دکھلای تصویریں بہت

کربلا کربلا ایک آفتاب


ہے بہتر تن شریک مقصد زبح عظیم

اک قلیلی خواب تھا جسکی ہے تعبیریں بہت

کربلا کربلا ایک آفتاب


فوق اکبر نے اذاں میں بھر دیا کچھ اور رنگ

یوں تو محشر تک سنی جاینگی تکبیریں بہت

کربلا کربلا ایک آفتاب


نصرت حق میں تیری عقبہ بنی حر جری

ہاتھ مل کر رہ گیء دنیا کی جاگیریں بہت

کربلا کربلا ایک آفتاب


رک سکا کب راستہ شیر خدا کے شیر کا

روکنے کو لاکھ تھی ساحل پہ شمشیریں بہت

کربلا کربلا ایک آفتاب


بے زباں اصغر نے پتھر دل ہلا کر رکھ دیے

سن چکے تھے اشقیا پر سوز تقریریں بہت

کربلا کربلا ایک آفتاب


گوشوارے کھینچ کر گھڑکا طمانچے بھی لگائے

جیسے تھی اس پھول سی بچی کی تفسیریں بہت

کربلا کربلا ایک آفتاب


بیڑیاں پیروں میں اور گردن میں طوق خاردار

پھر بھی پہنای گیء عابد کو زنجیریں بہت

کربلا کربلا ایک آفتاب