Kanz e Aza

کربلا تیار ہے

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

مسجد بھی رو رہی ہے کعبہ بھی رو رہا ہے

حیدر کا قتل کیا ہے آغاز کربلا ہے


کربلا تیار ہے کربلا تیار ہے

خون حیدر کہہ رہا ہے کربلا تیار ہے


سوگ میں ڈوبی فضا ہے کربلا تیار ہے

خون حیدر کہہ رہا ہے کربلا تیار ہے


آے جب مسجد سے گھر میں زخمی ہو کر مرتضیٰ

باپ کو تر خون میں دیکھا رو کے زینب نے کہا

اب مجھے ایسا لگا ہے کربلا تیار ہے

خون حیدر کہہ رہا ہے۔۔۔


آ گیء سکتے میں فضہ کیوں یہ کیا جانے کوی

پاؤں میں بیٹھی تھی بیٹی اور سرہانے کوئی

کہہ کے غازی چپ کھڑا ہے کربلا تیار ہے

خون حیدر کہہ رہا ہے۔۔۔


ام ہانی اور خدیجہ رو کے یہ کہنے لگی

اس قدر ہے زخم گہرا خون میں تر ہے جبیں

ہاں یہ منظر کہہ رہا ہے کربلا تیار ہے

خون حیدر کہہ رہا ہے۔۔۔


فجر سے یوں روتے روتے بول اٹھی شام عزا

روزہ داروں خاک اڑاؤ ہے یہ ایام عزا

دل سبھی کا سوچتا ہے کربلا تیار ہے

خون حیدر کہہ رہا ہے۔۔۔


پھینک کر چادر سروں سے بیٹیاں ہے محوِ غم

شاہ دیں نوحہ کناں ہے بیٹھ کر زیر علم

بنت زہرا بے ردا ہے کربلا تیار ہے

خون حیدر کہہ رہا ہے۔۔۔


پہلا غم زہرا کا جانا دوسرا حیدر کا غم

خود صف ماتم بچھا کر بول اٹھے شاہ امم

فرش غم کی ابتداء ہے کربلا تیار ہے

خون حیدر کہہ رہا ہے۔۔۔


اب کہاں تاب سخن ہے بس لبوں پر جان ہے

صفدر و مظہر یہ نوحہ درد کا قرآن ہے

اس مکمل مرثیہ ہے کربلا تیار ہے

خون حیدر کہہ رہا ہے۔۔۔