فرش مجلس کا کہیں بچھتا ہے جب بھی زینب
میرے بچے تجھے دیتے ہیں سلامی زینب
ہاے زینب ہاے زینب
تعزیہ خانوں میں آنکھوں کو بھگونے والے
کیسے بھولے تجھے شبیر کو رونے والے
کی یہ بنیاد عزا تو نے ہی رکھی زینب
میرے بچے تجھے دیتے۔۔۔
تیری قربانیاں بھولیں گی نہ انسانوں کو
رونقیں دے گیء دنیا کے عزا خانوں کو
تیرے اجڑے ہوئے خیمے کی اداسی زینب
میرے بچے تجھے دیتے۔۔۔
کس کو کہتے ہے سکوں تیرا جگر کیا جانے
تیری نظروں میں ہے غازی کے تڑپتے شانے
اور پہلو میں کسی جھولے کی گرمی زینب
میرے بچے تجھے دیتے۔۔۔
تو نے مٹتی ہوئی شبر کی نشانی دیکھی
خوں اگلتی ہوی اکبر کی جوانی دیکھی
تو نے دیکھی ہے سکینہ کی یتیمی زینب
میرے بچے تجھے دیتے۔۔۔
اف وہ تپتا ہوا صحرا وہ حسین ابنِ علی
ہاے وہ خشک گلا ہاے وہ ظالم کے چھری
ہاے مقتل میں وہی تو بھی کھڑی ہے زینب
میرے بچے تجھے دیتے۔۔۔
رسیوں میں جو جکڑتے ہیں تیرے شانوں کو
کاش اتنا کوی بتلا دے مسلمانوں کو
تو ہے مختار دو عالم کی نواسی زینب
میرے بچے تجھے دیتے۔۔۔
عمر بھر سر کبھی غیرت سے اٹھایا نہ گیا
درد منہال سے بھی دل کا سنایا نہ گیا
پوچھے عابد سے کوئی تیری اسیری زینب
میرے بچے تجھے دیتے۔۔۔
اس قدر تشنہ جگر تشنہ دہن کوئی نہیں
لاکھوں بہنیں ہیں مگر ایسی بہن کوی نہیں
بھای کی یاد میں بیٹوں کو نہ روی زینب
میرے بچے تجھے دیتے۔۔۔
آے ہیں نیر و عامر بھی سلامی کے لئے
ہم تو پیدا ہی ہوے تیری غلامی کے لئے
ماؤں بہنوں کا شرف تیری کنیزی زینب
میرے بچے تجھے دیتے۔۔۔