کرتا رہوں گا شکرِ خدا میں حسین ہوں
خنجر کے نیچے دوں گا دعا میں حسین ہوں
میں لوں گا اپنے رخ پہ لہو اپنے لال کا
پھر بھی نہ اف کروں گا زرا میں حسین ہوں
کرتا رہوں گا شکرِ۔۔۔
عیدی رگڑتا ہوگا جہاں میرا نوجواں
ہوگا وہی بڑھاپا میرا میں حسین ہوں
کرتا رہوں گا شکرِ۔۔۔
ہے بازوؤں میں میرے کٹے بازوؤں کی لاج
دیکھے زمانہ میری وفا میں حسین ہوں
کرتا رہوں گا شکرِ۔۔۔
فدیہ دیا تھا تم نے تو پٹی تھی آنکھ پر
دیکھو خلیل مجھکو زرا میں حسین ہوں
کرتا رہوں گا شکرِ۔۔۔
روح رسول نکلی میرے خشک حلق سے
قاتل سمجھ رہا ہے میرا میں حسین ہوں
کرتا رہوں گا شکرِ۔۔۔
سجدے میں تھے حسین تو گردن پہ تھی چھری
مولا نے تب خدا سے کہا میں حسین ہوں
کرتا رہوں گا شکرِ۔۔۔
اب کربلا کے دشت میں گونجے گی سسکیاں
زہرا کریں گی مجھ پہ بکا میں حسین ہوں
کرتا رہوں گا شکرِ۔۔۔
تطہیر بے ردا ہے تو کعبہ بے غلاف
لاشہ بھی بے کفن ہے میرا میں حسین ہوں
کرتا رہوں گا شکرِ۔۔۔
کرتے رہیں گے عامر و نیر میری عزا
دونوں پہ ہوگی میری عطا میں حسین ہوں
کرتا رہوں گا شکرِ۔۔۔