میں پیاسا ہوں اماں
ہے خشک گلا میرا اور سامنے ہے دریا
میں پیاسا ہوں اماں
تم نے تو سدا اپنے پہلو پہ سلایا ہے
جب پیاس لگی مجھکو قد پانی پلایا ہے
سہ روز سے اب میں نے پانی ہی نہیں دیکھا
---میں پیاسا ہوں
خنجر میری گردن پر اپ شمر چلاے گا
اماں یہ سماں تم سے دیکھا نہیں جاے گا
جلتی ہوئی ریتی کرنا ہے مجھے سجدہ
---میں پیاسا ہوں
زخموں میں میرے اماں ہے ریت بیاباں کی
جلتا ہے ہوا صحرا ہے سایہ بھی نہیں کویء
میں مالک کوثر ہوں ہے پھر یہ ستم کیسا
---میں پیاسا ہوں
اب ہم نہیں آینگے زینب کو بتا دینا
معصوم سکینہ کو تم پانی پلا دینا
ہر گز نہ پکارے گا اب آپکا یہ بیٹا
---میں پیاسا ہوں
ہر حال میں دریا پر عباس کو جانا تھا
یہ مشک سکینہ تو بس ایک بہانا تھا
دل اسکا بھی جلتا تھا غازی بھی سمجھتا تھا
---میں پیاسا ہوں
ہمشکل پیمبر نے جس دم سے اذاں دی ہے
اس دم سے لعینوں نے مہلت ہی نہیں دی ہے
اب آپکی گودی میں ہے یاد مجھے آیا
---میں پیاسا ہوں
بچپن سے یہ عادت تھی جب پیاس مجھے لگتی
بن مانگے ہوئے غازی لے آتا تھا قد پانی
لے آے زرا پانی غازی کو صدا دینا
---میں پیاسا ہوں
کوثر پہ میرا لشکر جس وقت گیا ہوگا
ہر چھوٹا بڑا جا کر بابا سے ملا ہوگا
ہر ایک نے یہ جا کر ان سے بھی کہا ہوگا
---میں پیاسا ہوں
اے میر تکلم وہ منظر تھا بھلا کیسا
رویء جو نبی زادی اک شور قیامت تھا
جب چلنے لگا خنجر کہتے ہی رہے مولا
---میں پیاسا ہوں