بعد بابا کے جو گزری وہ مصیبت سن لو
یا علی فاطمہ زہرا کی وصیت سن لو
آج رخصت ہو رہی ہے تم سے زہرا یا علی
پردہء شب میں میری میت اٹھانا یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
پسلیاں توڑی گیء کیسے یہ بتلاؤں گی میں
حشر کے میداں میں بھی اس حال میں آؤں گی میں
ہاتھ پہلو سے نہ تم میرا ہٹانا یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
وہ مصیبت آپ نے اچھا ہوا دیکھی نہیں
اب میں سیدھے ہاتھ تسبیح پڑھ سکتی نہیں
ایسا کن فز نے ہے مارا تازیانہ یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
کہتی ہے زینب یہ مجھ سے دیکھ کر چہرہ میرا
آپ کے رخسار پر یہ نیل ہے کیسا پڑا
میں نے کھایا ہے طمانچہ مت بتانا یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
تازیانے کی اذیت کا اٹھانا اک طرف
وہ طمانچے قتل محسن در جلانا اک طرف
سب سے مشکل تھا مگر دربار جانا یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
جب میری تلقین پڑھنا یاد کر لینا زرا
در کے گرنے سے میرا بازو بھی ہے ٹوٹا ہوا
میرے شانوں کو زرا دھیرے ہلانا یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
چاہے آجاے قیامت مجھ سے یہ وعدہ کرو
جب تلک مولا میرے شبیر کی مرضی نہ ہو
تب تلک میرا جنازہ مت اٹھانا یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
جب سے آی ہوں پلٹ کر فکر ہے مجھکو یہی
میں تو پردے میں گیء پھر بھی ضعیفہ ہو گیء
بے ردا دربار ہے زینب کو جانا یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
کربلا میں جب میرے مظلوم پر خنجر چلے
پیاس کے عالم میں وہ غازی کو جب آواز دے
میں بھی آؤں گی وہاں پر تم بھی آنا یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
ہاتھ پہلو پر رکھے بولی تکلم فاطمہ
میں دعا کرتی ہوں تم آمین کہہ دینا زرا
جلد آے میرے مہدی کا زمانہ یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔