نالہ بالب زینب ناچار حسینا
موجود ہیں اسباب نہ انصار حسینا
ہیں چاروں طرف نرغہ کفار حسینا
فریاد نہیں کوئی مددگار حسینا
اب کوئی نہیں سب مہ انور گئے مارے
ساتھ آئے تھے جتنے وہ دلاور گئے مارے
ہمشکل محمد علی اکبر گئے مارے
سویا ہے لب نہر علمدار حسینا
---نالہ بالب زینب
جو مر گئے ان پہ بھی عجب ظلم و جفا ہے
یا دھوپ ہے یا خاک یا مقتل کی ہوا ہے
مظلوموں کے لاشوں پہ نہ سایہ نہ ردا ہے
واحسرتا واعلام دربار حسینا
---نالہ بالب زینب
یہ ساتھ تھے عمو ہے گراں شام غریباں
اور سہمے ہوئے اہل حرم درد بادماں
زخموں پہ نمک پاشی کا ہونے لگا ساماں
اب کوئی نہیں مونس و غم خوار حسینا
---نالہ بالب زینب
کیا عزم تھا غربت میں بھی اے ثانی زہرہ
بچوں کو سنبھالا کبھی بیوائوں کو دیکھا
سجاد کو باقر کو سکینہ کو سلایا
موجود ہے اکبر نہ علمدار حسینا
---نالہ بالب زینب