Kanz e Aza

اے میرے حسین

A noha written by Mohsin Shakeeb. Lyrics in Urdu.

اے میرے حسین السلام

اے میرے امام السلام

بے کس و غریب السلام

شاہ تشنہ کام السلام


علقمہ پہ جب علم گرا

گونجی یہ ترائی میں صدا

المدد اے شاہ کربلا

کہتا ہے غلام السلام

---اے میرے حسین


اک ستم یہ اور ہو گیا

قلب اکبر حزیں چھدا

عکس مصطفےٰ نے دی صدا

یا شہ امام السلام

---اے میرے حسین


کہتی تھی یہ شاہ کی بہن

ہائے بے دیارو بے وطن

بے ردا ہوں کیسے دوں کفن

جا رہی ہوں شام السلام

---اے میرے حسین


اے حبیب اے حرِ جری

عون و اکبر و میرے اخی

یوں ہی سر درد میں گھری

میرے نیک نام السلام

---اے میرے حسین


تم کہاں ہو پارہ جگر

ڈھونڈتی ہے تم کو یہ نظر

چھن چکی ردا جلا ہے گھر

میرے لالاقام السلام

---اے میرے حسین


میں نے یہ کلام جو لکھا

اس کو نظر شاہ کر دیا

ہے یہیں پہ محسن اب میرا

حرف استطام السلام

---اے میرے حسین