زینب سا زمانے میں عزادار کہاں ہے
ہمشیر تھی بن کر رہی شبیر کی ماں ہے
تو مستقل شہ کی عزادار رہی
اپنے بچوں کو نہ روی زینب
عمر بھر بھای کو روتی ہی رہی
اپنے بچوں کو نہ روی زینب
لاشیں میدان سے جو لاے مولا
سجدۂ شکر ادا اس نے کیا
ممتا کہتی رہی ماں سے پھر بھی
اپنے بچوں کو نہ۔۔۔
پرسہ بی بی نے بھرے گھر کا دیا
ذکر بیٹوں کا کہاں اس نے کیا
آے جب شام غریباں میں علی
اپنے بچوں کو نہ۔۔۔
یاد کمسن کی رہی پیاس اسے
کتنا ممتا کا تھا احساس اسے
سامنے مادر اصغر کے کبھی
اپنے بچوں کو نہ۔۔۔
اپنا ایک ہاتھ کلیجے پہ رکھے
اٹھ گیء دنیا سے روتے روتے
غم اکبر کی سناں ایسی لگی
اپنے بچوں کو نہ۔۔۔
جس طرف عون و محمد کے تھے سر
راہ میں کی نہیں اس سمت نظر
دیکھ کر غازی کا سر روتی رہی
اپنے بچوں کو نہ۔۔۔
سر جو زنداں میں شہیدوں کے ملے
پیار تھا کتنا اسے بھای سے
سر لیےء گود میں وہ بیٹھی رہی
اپنے بچوں کو نہ۔۔۔
بن کے وہ عون و محمد کی بہن
اس طرح روی لرز اٹھا وطن
جب خبر فاطمہ صغرا کو ملی
اپنے بچوں کو نہ۔۔۔
ماں نے بیٹوں کے جو ہجرے دیکھے
آنسوں آنکھوں سے تکلم نکلے
پہلے اس دن سے نہ بعد اس کے کبھی
اپنے بچوں کو نہ۔۔۔