پال کر زینب نے سب کو کربلا تیار کی
دین کی حرمت پر لٹانے کو ردا تیار کی
وہ صدا نکلی دلے زینب بن کر یا حسین
دے کے سر شہ نے جو ھل من کی صدا تیار کی
پال کر زینب نے۔۔۔
ہاں یہی زینب ہے جس نے اک ساے کی طرح
پشت پر بھای کے رہ کر کربلا تیار کی
پال کر زینب نے۔۔۔
آ گیا اس میں سمت کر سر رمز لا الہ
یا حسینا کی جو زینب نے صدا تیار کی
پال کر زینب نے۔۔۔
ہو سلام اس پر کہ جس نے خون کا نظرانہ دیا
امتوں کے واسطے خاک شفا تیار کی
پال کر زینب نے۔۔۔
خوں بہا اس ماں سے پوچھو اسکی وارث ہے وہی
جس نے بیٹے کی شہادت کو قبا تیار کی
پال کر زینب نے۔۔۔
لا الہ کو جس نے سرنامہ بنایا اے نوید
جس نے اپنے خون سے انکی بنا تیار کی
پال کر زینب نے۔۔۔