آج زینب کرے گی مقتل میں
پہلا سجدہ بغیر چادر کے
روشنی اور ہوا نے بھی جس کا
سر نہ دیکھا بغیر چادر کے
جس کو دفنا نہیں سکی زینب
بیکفن تھا جو دشتِ غربت میں
اپنے بھائی حسین کا اس نے
غم منایا بغیر چادر کے
آج زینب کرے گی۔۔۔
وہ جو اسکی ردا ضامن تھا
اس کے نقشِ قدم مٹاتا تھا
کیسے گزرے گی اس کے لاشے سے
بنت زہرا بغیر چادر کے
آج زینب کرے گی۔۔۔
جس کا قرآن چہرہ پڑھتا تھا
صرف آیات دیکھتی تھی جسے
آج دیکھیں گے اس کو گلیوں میں
اہلِ کوفہ بغیر چادر کے
آج زینب کرے گی۔۔۔
تم سے زینب نہ ہم کلام ہوی
میری آواز نہ سنی تم نے
آؤ بابا سناؤں میں تم کو
آج خطبہ بغیر چادر کے
آج زینب کرے گی۔۔۔
دونوں زخموں نے خوں رلایا ہے
قبر میں بھی خدا کی غیرت کو
ایک لاشہ تھا بیکفن رن میں
اک جنازہ بغیر چادر کے
آج زینب کرے گی۔۔۔
کیسے ان چاروں کے مقتل میں
تین دن تک کھڑی رہی زینب
جس جگہ موت سے بھی مشکل تھا
اک لمحہ بغیر چادر کے
آج زینب کرے گی۔۔۔
جو بھی پردے کو رونے والی ہے
واسطہ ان کو بی بی زینب کا
بنت زہرا کی پاک چادر کو
تم نہ رونا بغیر چادر
آج زینب کرے گی۔۔۔
خاک بالوں میں بال چہرے پر
اور آنکھوں سے اشک جاری ہے
قید خانے میں ایسے زینب کا
سال گزرا بغیر چادر کے
آج زینب کرے گی۔۔۔
اس کا پردہ تھا زندگی اس کی
سانس اس کو ردا سے ملتی تھی
ہے قیامت فراز زینب کا
زندہ رہنا بغیر چادر کے
آج زینب کرے گی۔۔۔