شبیر کے مقصد کو بچا لو میرے غازی
کچھ دیر ابھی جنگ کو ٹا لو میرے غازی
مانا کہ بہت جوش پہ طوفان ستم ہے
بازو یہ سلامت ہے تو کس بات کا غم ہے
عباس تمہیں چادر زینب کی قسم ہے
خیموں کو ترای سے ہٹا لو میرے غازی
کچھ دیر ابھی جنگ۔۔۔
اس غازی کے شعلوں سے پگھل جاے گا سورج
تم تیغ اٹھا لو گے تو جل جائے گا سورج
ہاں موت کی آغوش میں ڈھل جائے گا سورج
ابھرے ہوئے غصے کو دبا لو میرے غازی
کچھ دیر ابھی جنگ۔۔۔
بے دین و کے خیموں کو گڑے رہنے دو بھائی
آجاؤ ادھر ان کو کھڑے رہنے دو بھائی
وہ ضد پہ اڑے ہیں تو اڑے رہنے دو بھائی
تم بحر خدا خود کو سنبھالو میرے غازی
کچھ دیر ابھی جنگ۔۔۔
تم بازوے شبیر ہو حالات کو سمجھو
اے بھائی زرا بہنوں کے جذبات کو سمجھو
میں ماں کی جگہ ہوں میری بات کو سمجھو
فل حال بھتیجی کو منا لو میری غازی
کچھ دیر ابھی جنگ۔۔۔
پیغمبر انکار دعا دیتا ہے تم کو
غیرت کا خدا داد وفا دیتا ہے تم کو
سقای کا عہدہ بھی صدا دیتا ہے تم کو
تلوار رکھو مشک اٹھا لو میرے غازی
کچھ دیر ابھی جنگ۔۔۔
شبیر کے لشکر کے علمدار تمہیں ہو
حمزہ کی قسم جعفر طیار تمہیں ہو
ارمان دل حیدر کرار تمہیں ہو
مشکیزے میں دریا کو چھپا لو میرے غازی
کچھ دیر ابھی جنگ۔۔۔
لو دیتے ہوئے شعلوں کو شبنم میں بدل دو
زاو دیتے زخموں کو مرحم میں بدل دو
صفین کے طوفان کو زم زم میں بدل دو
یہ غیض و غضب ضبط میں ڈھا لو میرے غازی
کچھ دیر ابھی جنگ۔۔۔
ایک دن میرے ماتھے کی شکن تم سے کہے گی
احساس کے شعلوں کی چبھن تم سے کہے گی
وعدہ ہے بہت جلد بہن تم سے کہے گی
ہاں جنگ کے ارمان نکا لو میرے غازی
کچھ دیر ابھی جنگ۔۔۔
نیر کے لئے وقت غم انگیز بہت ہے
دنیا پاے عامر ستم آمیز بہت ہے
حالات کے سورج کی تپش تیز بہت ہے
تم ہی انہیں ساے میں بٹھا لو میرے غازی
کچھ دیر ابھی جنگ۔۔۔