Kanz e Aza

میرے غازی کہاں

A noha written by Yawar Abbas. Lyrics in Urdu.

میرے غازی کہاں ہو

تیری جاگیر سے چل پڑا قافلہ

اے میرے باوفا ہے بہن بے ردا

میرے غازی کہاں۔۔۔


تجھ کو دیکھے بِنا چین آتا نہیں

نوکِ نیزہ پہ سر تیرا ملتا نہیں

میں زیارت کروں کس طرح یہ بتا

میرے غازی کہاں۔۔۔


لاج رکھ لو بہن کی برادر میرے

خاکِ مقتل میرے سر کا پردہ بنے

حکم دے دو ذرا منتظر ہے ہوا

میرے غازی کہاں۔۔۔


تیرے بازو مجھے رستے میں ملے

میں نے چادر سمجھ کر وہ سر پر رکھے

بازوئوں سے تیرا پوچھتی ہوں پتہ

میرے غازی کہاں۔۔۔


دیکھ کر بہن کو دشت میں ننگے سر

کیا حیا آ گئی چھُپ گئے ہو کدھر

خود چلی آئوں گی تم بتا دو ذرا

میرے غازی کہاں۔۔۔


میں نے بچپن میں لوری سُنائی تھی تجھے

میں نے چلنا سیکھایا تھا بھائی تجھے

راہِ پُر خار پر مجھ کو چلنا سیکھا

میرے غازی کہاں۔۔۔


وہ تیری لاڈلی وہ سکینہ تیری

چلتے ناقے سے جب خاک پر گِر گئی

دیکھتی رِہ گئی وہ سُوئے علقمہ

میرے غازی کہاں۔۔۔


جو بنے مرتضیٰ میں وہ احساس ہوں

بے ردا بیبیوں کی میں آس ہوں

تم میری آس تھے اے میرے باوفا

میرے غازی کہاں۔۔۔


وارثِ انبیائ کی میں ہمشیر ہوں

عینِ حیدر ہوں قرآن کی تفسیر ہوں

کوئی یاور نہیں کس کو دوں میں صدا

میرے غازی کہاں۔۔۔