نبی کی فکر علی کا جلال ہے زینب
نہ ہوتی یہ تو ادھوری تھی کربلاے حسین
بلند اب بھی فضہ میں ہے یہ صداے حسین
یہی تو ہے با خدا بانیء عزا حسین
میری شریک میرا ہم خیال ہے زینب
نبی کی فکر علی کا جلال۔۔۔
قدم قدم پہ مصیبت ہے اور پریشانی
شکست ظلم کے ہاتھوں مگر نہیں مانی
اسیر کنبے کی کرتی رہی نگہبانی
جواں ہے عظم فضا پھر نڈھال ہے زینب
نبی کی فکر علی کا جلال۔۔۔
حسین چرخے صداقت یہ آفتاب وفا
حسین دین کی بقا حسینیت کی بقا
دیارے کوفہ و دربار شام میں با خدا
نمونہء اسد ذوالجلال ہے زینب
نبی کی فکر علی کا جلال۔۔۔
وطن سے دور غم و آنسوں اور بے چینی
نہ پوچھیے کے غریب الوطن پہ کیا گزری
اٹھاے کس کو زندان شام کی سختی
اسیر ظلم ستم خستہ جان ہے زینب
نبی کی فکر علی کا جلال۔۔۔
نگاہ دہر نہ دیکھی نہ ایسی قربانی
ہوا نہ ثانی ء زہرا کا پھر کوئی ثانی
غم حسین کی صورت ہے یہ ولا فانی
بقا حسین کو ہے لا زوال ہے زینب
نبی کی فکر علی کا جلال۔۔۔
ہے صبر و شکر کا انداز سیدہ کی طرح
عمل کی راہ میں تیور ہے مرتظی کی طرح
صفات و عظم ہے عباس با وفا کی طرح
حسین ہی کی طرح بے مثال ہے زینب
نبی کی فکر علی کا جلال۔۔۔
خولی جو آنکھ تو صدمہ اٹھایا مادر کا
شفیق باپ کا صدمہ کبھی برادر کا
مسافرت نے دیا داغ پھر بہتر کا
اذل سے ہی با خدا پر ملال ہے زینب
نبی کی فکر علی کا جلال۔۔۔