Kanz e Aza

نانا تیری زینب نے

A noha. Lyrics in Urdu.

نانا تیری زینب نے وہ درد اُٹھائے ہیں

ظالم کا ظلم دیکھا آنسو نکل آئے ہیں


میں شام کی گلیوں سے سر ننگے گُزر آئی

نانا تیری اُمت نے دن یہ بھی دیکھائے ہیں

نانا تیری زینب نے۔۔۔


پتھر جو برستے تھے زہرا کے گھرانے پر

اس حال پہ سورج نے خود اشک بہائے ہیں

نانا تیری زینب نے۔۔۔


یہ خون بھرا کُرتا ہے تیرے نواسے کا

بھائی کی نشانی ہم تیرے لیئے لائے ہیں

نانا تیری زینب نے۔۔۔


غم کھا گیا زینب کو نانا علی اکبر کا

مت پُوچھو وطن میں ہم کس طرح سے آئے ہیں

نانا تیری زینب نے۔۔۔


زنداں کے اندھیرے میں نیند آئی سکینہ کو

ہم قبر سکینہ کی وہاں چھوڑ کے آئے ہیں

نانا تیری زینب نے۔۔۔


سوغاتِ سفر نانا پردیس سے ہم قیدی

یہ نیل رسن کے ہیں جو شانوں پہ لائے ہیں

نانا تیری زینب نے۔۔۔