Kanz e Aza

عباس تیرا حق ہے

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

عباس تیرا حق ہے زمانہ تجھے روئے

جب شام و سحر فاطمہ زہرا تجھے روئے


درہ لئے پہرےپہ ستمگار کھڑا ہے

کیسے تیرے لا شےپہ سکینہ تجھے روئے

…عباس تیرا حق ہے


جس وقت اٹھایا نہ گیا لاشہ جواں کا

شہ اس گھڑی اکبر سے ذیادہ تجھے روئے

…عباس تیرا حق ہے


زینب نے کہا شام غریباں میں اے غازی

بے پردہ مجھے د یکھ کے بابا تجھے روئے

…عباس تیرا حق ہے


سجدے کے لئے جب لیا ہا تھوں کا سہارا

تو سجاد مصلے پہ ہمیشہ تجھے روئے

…عباس تیرا حق ہے


بن ہاتھوں کے کس طرح تو گھوڑے سے گرا تھا

یہ سن کے بہت اھل مدینہ تجھے روئے

…عباس تیرا حق ہے


مشکیزہ کہیں جسم کہیں ہاتھ کہیں ہے

جا جا کے کہاں فاطمہ زہرا تجھے روئے

…عباس تیرا حق ہے


ارمان سکینہ کا تھا جتنا تجھے روتی

سجاد تیری قبر پہ اتنا تجھے روئے

…عباس تیرا حق ہے


ہاشم کے قمر کیوں نہ تیرا چاہنے والا

والشمس کا پڑھتے ہوئے سورہ تجھے روئے

…عباس تیرا حق ہے


حسرت ہے کہ غازی ہو لہو آنکھوں سے جاری

یہ میر تکلم کبھی ایسا تجھے روئے

…عباس تیرا حق ہے