Kanz e Aza

علی ولی اللہ

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

قتل جو مظلوم ہوا اس کی فرقت ہے یہ خطا

وہ پیرو ولایت ہے


علی ولی اللہ علی ولی اللہ

علی علی علی علی علی


ظالموں کی‌ موت ہے اور آسرا مظلوم کا

علی علی علی ولی اللہ


ہم‌ عزاداروں کی یہ پہچان ہے زیر فلک

گود سے مادر کی لے کر قبر کی آغوش تک

ایک مرکز ایک نقطہ ایک محور ایک صدا

علی ولی اللہ۔۔۔


جو اسے نافذ کرے وہ قوم زندہ باد ہے

عدلیہ کی شان ہے یہ عدل کی بنیاد ہے

صرف نعرہ ہی نہیں یہ ہے نظامِ کبریا

علی ولی اللہ۔۔۔


سب سے پہلے گھر جلا جس کا علی کے نام پر

ہو گئی وہ خود ضعیفہ پسلیاں ٹوٹی مگر

فاطمہ کی سسکیاں میں آخری دم تک رہا

علی ولی اللہ۔۔۔


سلطنت کے واسطے تھا کب قیام کربلا

اس لئے شہ نے کیا تھا احتمام کربلا

جانتی تھی ساری دنیا مانتا کوی نہ تھا

علی ولی اللہ۔۔۔


ہچکیاں ماں کی بنی زینب مصلے پر گری

نام سن کر بابا جاں کا رو دیا ابنِ علی

صبحِ عاشورہ اذاں میں نوجواں نے جب کہا

علی ولی اللہ۔۔۔


بے ردائی اور خطبہ الحفیظ و الاماں

فتح کا اعلان سن کر گونجی آواز اذاں

بر سر دربار زینب نے یہ ثابت کر دیا

علی ولی اللہ۔۔۔


زینب کی جایداد علی ولی اللہ

ایمان سے مراد علی ولی اللہ

ہاں سب کا ہے مفاد علی ولی اللہ

ہے بیت اتحاد علی ولی اللہ

غیبت میں منتظر کو رلاؤ نہ دوستوں

اس نعرے کو فساد بناؤ نہ دوستوں


جب بھی غیبت سے تکلم آنے والا آے گا

چاہتا ہے جو خدا درویش وہ ہو جائے گا

اس گھڑی رایج زمیں پر ہر طرف ہو جائے گا

علی ولی اللہ۔۔۔