Kanz e Aza

علی‌یون‌ ولی اللہ

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

ہاے علی, ہاے علی

زہرا سے پوچھو کیا ہے علی یون ولی اللہ

اسکے لئے بتول کا دو بار گھر جلا

بغداد شام و کوفہ خراسان و کربلا

امت نے فاطمہ کو کہاں دکھ نہیں دیا

سب کچھ لٹایا دیں کی حفاظت کے واسطے

زہرا اجڑ گیء ہے ولایت کے واسطے


دربار میں بچانے گیء فاطمہ زہرا

علی‌یون‌ ولی اللہ ، علی یون ولی اللہ


سنتا نہ تھا مدینہ میں زہرا کی کویء بات

لیکر حسن حسین کو ہر صبح اپنے ساتھ

گھر گھر پہ یاد جا کے دلاتی تھی سیدہ

علی یون ولی اللہ ، علی یون ولی اللہ


غم میں ابوتراب کے گھٹ گھٹ کے مرگیء

در پردہ فاطمہ کی وصیت یہی تو تھی

آے نہ وہ جنازے پر جس نے نہیں پڑھا

علی یون ولی اللہ ، علی یون ولی اللہ


ٹوٹی ہوئیں تھی پسلیاں دم تھا رکا ہوا

تھا سیدہ پہ جلتا ہوا در گرا ہوا

پھر بھی لب بتول پہ جاری تھی یہ صدا

علی یون ولی اللہ ، علی یون ولی اللہ


زینب پکاری اے میرے مظلوم بے وطن

وعدہ تمہاری لاش پہ کرتی ہے یہ بہن

اک دن ضرور شام کی گلیوں میں گونجے گا

علی یون ولی اللہ ،علی یون ولی اللہ


آے نجف سے شام غریباں میں جب علی

زینب یہ کہکے اپنے پدر سے لپٹ گئی

خنجر تلے بھی بھایء کے زخمی لبوں پہ تھا

علی یون ولی اللہ ، علی یون ولی اللہ


بولی سکینہ آیا جو زنداں میں شہ کا سر

کیسے بتاؤں شام کا کیسے کیا سفر

گر گر کے خون کانوں سے دیتا رہا صدا

علی یون ولی اللہ ،علی یون ولی اللہ


زنداں میں ایک قبر بنانے کے واسطے

ہمشیر کا جنازہ اٹھانے کے واسطے

ناد علی کی شکل میں سجاد نے پڑھا

علی یون ولی اللہ ،علی یون ولی اللہ


نہ محرموں کی بھیڑ تھی دربار شام میں

زینب نے دیکے خطبہ زبان امام میں

بے وقت کی اذان میں دبنے نہیں دیا

علی یون ولی اللہ ،علی یون ولی اللہ


ماں کی لحد پہ بین تکلم تھے بیٹی کے

پہلو پہ زخم کھا کے بچایا تھا آپ نے

میں نے ردا لٹا کے بچایا ہے بہ خدا

علی یون ولی اللہ ،علی یون ولی اللہ