صدا رہے گا حسین کا غم
یہ شور گریہ یہ شور ماتم
خدا کرے خدا کرے
قایم رہے یہ مجلس و ماتم خدا کرے
تازہ رہے دلوں میں محرم خدا کرے
سہنے حرم میں اہل عزا کی رسائی ہو
غیبت نشیں کے ہاتھ سے پرچم کشائی ہو
لہراے بام کعبہ پہ پرچم خدا کرے
قایم رہے یہ مجلس۔۔۔
لللہ آنسوؤں سے نہ خالی کبھی رہے
اشک غم حسین سے آنکھیں بھری رہے
رومال سیدہ کا رہے نم خدا کرے
قایم رہے یہ مجلس۔۔۔
تابوت ذوالجناح علم جھولا تعزیہ
ان پر جو اعتراض کرے خود ہے بے وفا
اپنا رہے عقیدہ مسلم خدا کرے
قایم رہے یہ مجلس۔۔۔
ماتم دبا نہ پاے دھماکوں کی بھی صدا
رکنے نہ پائے مجلس و ماتم کا سلسلہ
بن جائے ہم شہیدوں کے محرم خدا کرے
قایم رہے یہ مجلس۔۔۔
ہر ماتمی کے دل میں یہ ارمان ہے بسا
پیدل نجف سے کب ہو سفر اربعین کا
قایم کے ساتھ چلے ہم خدا کرے
قایم رہے یہ مجلس۔۔۔
ہاں وہی رہے جو اپنے بزرگوں کا تھا چلن
ایک انجمن ہٹے تو بڑھے ایک انجمن
ہو ہر جلوس ایسے منظم خدا کرے
قایم رہے یہ مجلس۔۔۔
رہتا ہے سال بھر کسی بی بی کو انتظار
قاسم کی مہندی جاے لے کر یہ پرسہ دار
ماتم سے گونجے پھر سے مقیم خدا کرے
قایم رہے یہ مجلس۔۔۔
جنت سجاے پیاسوں کے صدقے زمین پر
خواہش ہے سب کی موکب ام البنین پر
خدام زایرین بنے ہم خدا کرے
قایم رہے یہ مجلس۔۔۔
مقتل میں جس نے خاک پہ رگڑی تھی ایڑیاں
سیراب اس کی پیاس کے صدقے ہو یہ جہاں
بٹتا رہے سبیلوں سے زم زم خدا کرے
قایم رہے یہ مجلس۔۔۔
دیکھا ہے جب سے ماہ عزاء دل ہے بیقرار
صغرا مدینے والوں سے کہتی ہے بار بار
ہو خیریت سے شاہ معظم خدا کرے
قایم رہے یہ مجلس۔۔۔
ٹیلے پہ ہے کھڑی ہوئی مظلوم کی بہن
خنجر تلے حسین کے لب پر ہے یہ سخن
زینب نہ دیکھے نزع کا عالم خدا کرے
قایم رہے یہ مجلس۔۔۔
اسیاں سے حشر تک میری فرد عمل ہو پاک
ہر دم یہی دعا ہے تکلم یہ میری خواب
خاک در حسین میں ہو زم خدا کرے
قایم رہے یہ مجلس۔۔۔