Kanz e Aza

لبیک یا مولا

A noha written by Shafqat Taqi (2026). Lyrics in Urdu.

لبیک یا مولا


ھل من کی صدا رن میں شبیر لگاتے ہیں

رخ کر سوے دریا بھای کو بلاتے ہیں

عباس چلے آؤ ہم مرنے کو جاتے ہیں


عباس پکارے یا مولا

ہوں نہر کنارے یا مولا

صدقے میں تمہارے یا مولا

لبیک یا مولا۔۔۔


اب کوئی نہیں میرا میدان میں تنہا ہوں

لاکھوں ہے میرے دشمن اے بھائی اکیلا ہوں

میں سارے عزیزوں کے غم میں بھی ڈوبا ہوں

خواہش ہے کہ آؤں یا مولا

تیرا ساتھ نبھاؤں یا مولا

آقا کو بچاؤں یا مولا

لبیک یا مولا۔۔۔


تم قوت بازو تھے لختِ دل زہرا تھے

ٹوٹی ہے کمر میری بھیا تیرے مرنے سے

میں بیکس و لاغر ہوں تیرے نہیں ہونے سے

سب کہتے ہیں رن سے یا مولا

ہر زخمی بدن سے یا مولا

عباس کے تن سے یا مولا

لبیک یا مولا۔۔۔


جب درد بھرا لہجہ میں آپ کا سنتا ہوں

دریا پہ تڑپتا ہوں کچھ کر نہیں سکتا ہوں

میں پیاسی سکینہ سے اب بھی شرمندہ ہوں

پانی نہ پلایا یا مولا

دریا سے نہ لوٹا یا مولا

پھٹتا ہے کلیجہ یا مولا

لبیک یا مولا۔۔۔


دے دیتے اگر مجھکو آپ اذن وغا مولا

اس لشکر اعدا کو مٹی میں ملا دیتا

پھر آپ پہ نہ ہوتا یہ وقت مصیبت کا

پھر دل ہے مچلتا یا مولا

ہو جون زندہ یا مولا

دشمن کو سکھاتا یا مولا

لبیک یا مولا۔۔۔


ہو جاتا اگر زندہ نصرت کے لئے آتا

اس بار بھی آقا پر قربان میں ہو جاتا

سو بار فدا ہوتا ہر گز نہیں گھبراتا

پھر آپ نہ جاتے یا مولا

ہم تیغ چلاتے یا مولا

اور خون میں نہاتے یا مولا

لبیک یا مولا۔۔۔


مولا کی صدا سن کر سب لاش تڑپتے ہیں

سب اپنی کٹی گردن سے چیخ کے کہتے ہیں

اب چاہ کے بھی مولا ہم اٹھ نہیں سکتے ہیں

گویا ہوئے جعفر یا مولا

تڑپے علی اکبر یا مولا

گہوارے میں اصغر یا مولا

لبیک یا مولا۔۔۔


اگر موت مجھے آقا مجبور نہیں کرتی

اس فوج یزیدی میں اتنی کہاں جرأت تھی

جو آپ کے غازی سے آنکھیں بھی ملا پاتی

مجبور ہے خادم یا مولا

ٹکڑے ہوے قاسم یا مولا

سوے بنی ہاشم یا مولا

لبیک یا مولا۔۔۔


یاد آپ کی اے آقا زینب کو ستاے گی

کلثوم و رقیہ کو بھی خون رلاے گی

اور نہیں سکینہ کو جب نیند نہ آے گی

بولے گی تڑپ کر یا مولا

بابا میرے سرور یا مولا

بے چین ہے دختر یا مولا

لبیک یا مولا۔۔۔


شفقت یہ صدا آئی دریا کی ترای سے

عامر جو مدد مانگی ایک بھائی نے بھائی سے

بے چین ہوا غازی آقا کی جدائی سے

ہوں ٹکڑے ٹکڑے یا مولا

دوڑا دیےء گھوڑے یا مولا

سن پاؤں نہ دکھڑے یا مولا

لبیک یا مولا۔۔۔