بابا میری صغرا کو کہیےء گا سلام
قاصد جب بھی لے کے آے اس کا پیام
کہیےء گا کہ موت نے مجبور کر دیا
بھای کو بہن سے بہت دور کر دیا
بھای تیرا مارا گیا رن میں تشنہ کام
بابا میری صغرا کو۔۔۔
کہیےء گا کہ اب نہ آے گا تیرا اکبر
مجھ سے ملاقات نہ تھا اس کا مقدر
اب نہ بلاے میرا لے لے کے نام
بابا میری صغرا کو۔۔۔
ظلم کی یلغار زبردست ہو گیء
برچھی میرے سینے میں پیوست ہو گیء
کچھ ہی پل میں گردن بھی ہو گی تہہ ہسام
بابا میری صغرا کو۔۔۔
بابا مجھے صغرا کا دیدار کرا دو
بحر تسلی مجھے بس شکل دکھاؤ
دم میرا آسانی سے نکلے شہ انام
بابا میری صغرا کو۔۔۔
انگلیوں کے درمیاں بہن نظر آی
دیکھتے ہی نوجواں کی آنکھ بھر آئی
کہتے کہتے ہچکیاں لینے لگا گلفام
بابا میری صغرا کو۔۔۔
قاصد سے بتلا دینا غم کے سارے حالات
امت کو حجت نہ ہوی فرزند نبی کی ذات
بدر و عہد کا ہم سے لیا کچھ ایسا انتقام
بابا میری صغرا کو۔۔۔
شفقت و عامر بھائی سے بہن جدا نہ ہو
موت آے پردیس میں وعدہ وفا نہ ہو
وقتِ آخر خواہر کے ہونٹوں پہ رہے گا نام
بابا میری صغرا کو۔۔۔