اے فاتح خیبر کے بیٹے
اے شیر جواں عباس جری
کرتی ہے تمہاری تربت پر
زینب یہ فغاں عباس جری
ہم غیرت حیدر شان علی
پوچھو تو بہن پر کیا گزری
اٹھو میں دکھانے آی ہوں
بازو کے نشاں عباس جری
دی میں نے صدا بھیا تم کو
اماں نے پکارا تھا تم کو
جب پیاسے گلے پر سرور کے
خنجر تھا رواں عباس جری
شبیر نے تم کو یاد کیا
حسرت سے سوے ساحل دیکھا
پیری میں اٹھای بیکس نے
جب لاش جواں عباس جری
جب شام غریباں خیمے جلے
جب ہم پہ برستے تھے کوڑے
ساحل پہ سنی ہوگی تمنے
بیوؤں کی فغاں عباس جری
شبیر کے دل پر کیا گزری
کچھ تم کو خبر اس کی نہ ہوی
ٹوٹی میرے اکبر کے دل میں
جب نوکِ سِناں عباس جری
بے مقنہ و چادر آل نبی
بازار میں درباروں میں گیے
ہر لمحہ تمہیں دیتی تھی صدا
اشکوں کی زباں عباس جری
تم ناز اٹھاتے تھے جس کے
ہم قید میں اس کو چھوڑ آے
تا حشر تمہاری پیاری کا
زنداں ہے مکاں عباس جری
اے شیر دلاور کیا ہو بیاں
پھٹتا ہے جگر رکتی ہے زباں
پامال ہوا تنہا رن میں
زہرا کا نشاں عباس جری
بانو نے جو اصغر کا لاشہ
شبیر کے ہاتھوں پر دیکھا
منظر تھا قیامت کا بھیا
محشر کا سماں عباس جری
جاوید تھا اک محشر برپا
غازی کا لرزتا تھا روضہ
آواز جو دیتی تھی زینب
اے شیر جواں عباس جری