جب ہوے بازوے عباس قلم دریا پر
گر کے ٹھنڈا ہوا حضرت کا الم دریا پر
غرق خوں ہوگیا وہ بہر کرم دریا پر
غل تھا زخمی ہوا سقاے حرم دریا پر
مشک کو دانتوں میں پکڑے ہوے یوں لاتا ہے
داہنے شیر میں جس طرح شکار آتا ہے
الغرض لاشہء عباس پہ آے مولا
سر کو زانوں پہ رکھا اور یہ رو رو کے کہا
بھای تو آج ہمیں کہہ دو خدارا بھیا
نزع میں بھای کو عباس نے بھای بولا
آخری سانس لی اور دار فنا چھوڑ دیا
بھای نے بھای کی آغوش میں دم توڑ دیا
عباس ہاے عباس عباس ہاے عباس
حضرت سے جدا ہوگیا عباس سا بھای
پردیس میں لوٹی گیء حیدر کی کمائی
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
شہ نے یہ کہا لاشہء سقاے حرم سے
بابا کی طرح تم بھی جدا ہوگےء ہم سے
دو بار یتیمی میری بہنوں پہ ہے آی
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
مظلوم سے مقتل میں چلا ہی نہیں جاتا
جب خاک پہ گرتے ہیں اٹھا بھی نہیں جاتا
غازی کی شہادت نے کمر ایسی جھکای
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
بچی نے کہا شاہ سے فرض اپنا نبھاؤں
نزدیک اگر ہے کوئی بستی تو میں جاؤں
عمو کا کفن لاے گی عمو کی فدائی
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
عباس کے بچوں سے میں شرمندہ رہوں گا
مقتل سے اٹھا لایا ہوں ہر ایک کا لاشہ
افسوس کے عباس کی میت نہ اٹھای
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
خط خاک پہ دیتے تھے قدم زین سے جس کے
میدان میں اس شیر کے اتنے ہوے ٹکڑے
سجاد نے چادر میں وہ میت ہے اٹھای
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
دریا بھی تڑپنے لگا یہ دیکھ کے منظر
یاد آنے لگا سینۂ ہمشکل پیمبر
جب مشک کٹے ہاتھ سے مولا نے چھڑای
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
صدیوں سے ہے طاری یہ فضا رنج و الم کی
یہ چاند جو اوجھل ہوا نظروں سے حرم کی
پھر ثانی زہرا نے کہاں عید منائی
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
عمو کی جدائی پہ بہت روے ہیں بابا
سمجھاتی ہے رو رو کے یہ بچوں کو سکینہ
اب دینا نہیں کوئی بھی پانی کی دہای
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
ہر ماتمی سینے میں بپا ہوگا طلاطم
اس سال تیرا جانا تو مشکل ہے تکلم
نوحے کی مگر کربوبلا تک ہے رسائی
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔