ہاے حسیں ہاے حسیں
ہاے تنہائی میری ہاے تنہائی میری
عباس مر گئے علی اکبر جدا ہوا
ہم سے کسی نے یہ بھی نہ پوچھا کے کیا ہوا
وا حسرتا کے ٹوٹ گئی ہے مری کمر
وا غربتا اب آنکھوں سے آتا نہیں نظر
جینے کا اب جواز ہمارے نہیں رہا
عباس مر گئے۔۔۔
ہم سے کسی نے۔۔۔
خالی علم اٹھا کے میں خیمے میں لے گیا
لایا ہوں تنہا لاشہِ ہمشکلِ مصطفیٰ
غربت پہ میری ہنستا ہے لشکر یزید کا
عباس مر گئے۔۔۔
ہم سے کسی نے۔۔۔
غازی کے ٹکڑے دیکھ کے ٹکڑے ہوا جگر
داڑھی سفید ہوگئی اکبر کی لاش پر
اک دو پہر میں ہم پہ ستم کیسا ہوگیا
عباس مر گئے۔۔۔
ہم سے کسی نے۔۔۔
کہتے ہیں اب بلائیے امداد کے لئے
بولو حسین اکبر و غازی کہاں گئے
دیتے ہیں طعنے پرسے کے بدلے یہ اشقیا
عباس مر گئے۔۔۔
ہم سے کسی نے۔۔۔
سوچا تھا مجھ سے آ کے کہیں گے یہ کلمہ گو
دونوں کا پرسہ دینے ہم آئیں ہیں آپ کو
حسرت یہ لے کےقبر میں مظلوم جائے گا
عباس مر گئے۔۔۔
ہم سے کسی نے۔۔۔
مر جائے گر کسی کا کوئی بھائی یا پسر
اُس کو دلاسے دیتے ہیں سب لوگ موت پر
ہائے مگر ہماری غریبی کی انتہا
عباس مر گئے۔۔۔
ہم سے کسی نے۔۔۔
چاروں طرف ہے تیروں کی بوچھار دیکھ لو
ہم پر سبھی اٹھائے ہیں تلوار دیکھ لو
زینب بتاؤ اب کہاں جاکر کریں گِلا
عباس مر گئے۔۔۔
ہم سے کسی نے۔۔۔
خنجر تلے بھی شہہ کو تکلم یہی تھا غم
کتنے غریب ہوگئے کرب و بلا میں ہم
خنجر رواں تھا پڑھتے تھے مولا یہ مرثیہ
عباس مر گئے۔۔۔
ہم سے کسی نے۔۔۔