Kanz e Aza

علی اکبر کی اذاں

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

صبحِ عاشور ہوی ماں نے رو رو کے سنی

علی اکبر کی اذاں


آخری فجر ہے یہ اس مؤذن کے لئے

پھر یہ آواز کہاں

صبحِ عاشور ہوی۔۔۔


دشت میں پیاسے مؤذن نے جو تکبیر کہیں

آگیء اپنے مصلے پہ علی کی بیٹی

یاد پھر آی اسے اپنے بابا کی اذاں

رو پڑی عون کی ماں

صبحِ عاشور ہوی۔۔۔


ابھی کچھ دیر سلامت ہے حرم کا پردہ

شام کے وقت جب آے گی اذانوں کی صدا

جاں بچانے کے لئے سر چھپانے کے لئے

چادریں ہونگی کہاں

صبحِ عاشور ہوی۔۔۔


روکے بیٹے نے کہا باپ سے حسرت ہے میری

آپ کی بہن تو سن لیں گی صدا اکبر کی

ان ہواؤں سے کہے رخ مدینے کا کرے

میری صغرا ہے وہاں

صبحِ عاشور ہوی۔۔۔


نام آیا جو محمد کا تو روے مولا

انا للہ پڑھا اور یہ غازی سے کہا

اس کو مریں گے سناں یہ مسلمان بھلا

رحم کھاے نگے کہاں

صبحِ عاشور ہوی۔۔۔


آیا جب نام علی اٹھ کے یہ مولا نے کہا

میں فدا آپ پہ بابا میری اولاد فدا

تیر اصغر کے لگے سینہ اکبر کا چھدے

مجھ پہ خنجر ہو رواں

صبحِ عاشور ہوی۔۔۔


اتنا تڑپے گا حسین ابنِ علی اے بیٹا

تیری ماں تیری پھپھی تیری سکینہ صغرا

جی نہ پائے نگے سبھی تجھکو برچھی جو لگی

تجھ میں ہم سب کی ہےجاں

صبحِ عاشور ہوی۔۔۔


مسجد کوفہ نظر آنے لگی کربوبلا

دو اذانوں پہ بہت روی ہے بنت زہرا

آج تک بھولی نہیں ایک بابا کی اذاں

ایک اکبر کی اذاں

صبحِ عاشور ہوی۔۔۔


کس قدر درد میں ڈوبی تھی صدا اکبر کی

غش سے اٹھ کر کہا سجاد نے بتلاے پھپھی

سب کیوں روتے ہیں یہاں شور ہے کیسا بپا

کون دیتا ہے اذاں

صبحِ عاشور ہوی۔۔۔


کیسے منظر ہو بھلا میر تکلم وہ رقم

باب ساعت پہ ہوی سترہ اذانیں جس دم

سن کے اک ایک اذان روکے کہتی تھی وہ ماں

میرے اکبر ہو کہاں

صبحِ عاشور ہوی۔۔۔