Kanz e Aza

عباس تیرے خوں سے

A noha written by Muntaqim Hasnain. Lyrics in Urdu.

عباس تیرے خوں سے رنگیں ہے علم تیرا

دل سینے میں جب تک ہے جاے گا نہ غم تیرا


ٹوٹی جو کمر شہ کی بس دو تو صدمے تھے

ایک فکر تھی زینب کی اور دوسرا غم تیرا

عباس تیرے خوں سے۔۔۔


مشک اور علم سرور دریا سے اٹھا لاے

زینب سے اٹھا ہو گا کس طرح سے غم تیرا

عباس تیرے خوں سے۔۔۔


اے شیر جری جب تو دریا کو سدھارا تھا

تھا مشک سکینہ میں یا سینے میں دم تیرا

عباس تیرے خوں سے۔۔۔


بہتے ہوئے پانی میں تصویر سکینہ تھی

دم یہ دیا دریا سے اٹھا نہ قدم تیرا

عباس تیرے خوں سے۔۔۔