بے مثال ہے دو جہاں میں جو ہے شیر کربلا
کر گیا دین نبی پہ دونوں بازو جو فدا
یہ علم عباس کا دین کی پہچان ہے
آدم و عیسا نبی سب انبیاء کی شان ہیں
حشر میں آیینگے مومن اس علم کے ساے میں
قیام مہدی ہمارا وارث ایمان ہے
آدم و عیسا نبی سب انبیاء کی شان ہیں
یہ علم عباس کا۔۔۔
دیکھا نہ جانباز ایسا لشکر اسلام میں
دونوں بازو کر گیا جو دین پر قربان ہے
آدم و عیسا نبی سب انبیاء کی شان ہیں
یہ علم عباس کا۔۔۔
لو خبر بہنوں کی غازی چادریں بھی لٹ گیء
فاطمہ زہرا کا گھر جو ہو گیا ویران ہے
آدم و عیسا نبی سب انبیاء کی شان ہیں
یہ علم عباس کا۔۔۔
دیکھ کر عباس کو محسوس کرتے تھے حسین
یہ جلال شیر یزداں سیدہ کی جان ہے
آدم و عیسا نبی سب انبیاء کی شان ہیں
یہ علم عباس کا۔۔۔
یہ شرف زہرا کے در سے مل گیا حبدار کو
ماتم شبیر میں یہ نوحہ گر عرفان ہے
آدم و عیسا نبی سب انبیاء کی شان ہیں
یہ علم عباس کا۔۔۔